ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
HONG KONG:
ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک واقعے میں کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو گراؤنڈ اسٹاف کے افراد جاں بحق ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق امارات کی پرواز EK9788 جو ایک بوئنگ 747-481 طیارہ تھا اور ترک کارگو ایئرلائن "ایئر ACT" کی ملکیت تھی، دبئی سے ہانگ کانگ پہنچ رہی تھی۔
طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:50 بجے شمالی رن وے پر لینڈنگ کے دوران ایک گراؤنڈ گاڑی سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے بعد دو گراؤنڈ اسٹاف اہلکار سمندر میں گر گئے جنہیں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس اور عوامی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں افراد بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔
طیارے میں موجود چاروں عملے کے ارکان محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹوں کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے باعث متاثرہ رن وے کو بند کر دیا گیا ہے، تاہم ایئرپورٹ کی باقی دو رن ویز بدستور فعال ہیں۔
ہانگ کانگ کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے صبح 10 بجے پریس کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں ہانگ کانگ کی گورنمنٹ فلائنگ سروس کے ہیلی کاپٹرز اور فائر سروسز کے بحری جہازوں نے حصہ لیا۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق آج کے دن کم از کم 11 کارگو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ حادثہ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نایاب واقعہ ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ عمومی طور پر اپنے بہترین حفاظتی ریکارڈ کے لیے جانا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یونان : ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق‘ متعدد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یونان : ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق‘ متعدد زخمی
ایتھنز : یونان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث 2 پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان میںمذکورہ ٹریفک حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، جس میں 3 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے، جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت مبشر خان (قصور) اور شعیب اللہ (سیالکوٹ) کے طور پر ہوئی ہے۔
عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمی شدہ افراد میں محمد اشفاق، محمد ارسلان اور سعد علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ متاثرین میں سے 2 کا تعلق سیالکوٹ، 2 کا قصور جبکہ ایک شخص کا تعلق گجرات سے ہے۔ واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکے۔