جاپان میں غیر ملکی بد عنوان سرغنہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپان میں غیر ملکی بد عنوان گروہ گرفتار
ٹوکیو: جاپان میں فراڈ اسکیموں میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں اعلیٰ حکام نے فراڈ اسکیموں میں ملوث 3 افراد پر مشتمل ایک غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ گروہ کا سرغنہ کا تعلق کمبوڈیا سے ہے، جو بہت بڑا جعلساز گروہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ سرغنہ کا تعلق چین سے بتایا جاتا ہے۔ ملوث گروہ میں 38 سالہ چینی شہری چیان لِنگ، 31 سالہ میادائی شوہے اور 36 سالہ چینی شہری لولو شامل ہے۔
ٹوکیو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیان اور میادائی نے 2023 ءمیں خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے معمر مرد اوراس کی بیوی کے اکاو¿نٹس کا غلط استعمال کرتے رہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاپان میں کے مطابق غیر ملکی
پڑھیں:
یونان : ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق‘ متعدد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یونان : ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق‘ متعدد زخمی
ایتھنز : یونان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث 2 پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان میںمذکورہ ٹریفک حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، جس میں 3 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے، جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت مبشر خان (قصور) اور شعیب اللہ (سیالکوٹ) کے طور پر ہوئی ہے۔
عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمی شدہ افراد میں محمد اشفاق، محمد ارسلان اور سعد علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ متاثرین میں سے 2 کا تعلق سیالکوٹ، 2 کا قصور جبکہ ایک شخص کا تعلق گجرات سے ہے۔ واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکے۔