راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، جامع رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی سے متعلق رواں سال 2025 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن مشتبہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1093 رپورٹ ہوئی ہے۔ راولپنڈی ضلع بھر میں 16810 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 نئے ڈینگی کیس رپورٹ اور اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ سال 2025 میں تاحال ڈینگی سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔
ویکٹر سرویلنس اور آپریشنز کے دوران صحت ٹیموں نے 58 لاکھ 8 ہزار سے زائد گھروں کا معائنہ کیا جہا 183912 گھروں سے ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی۔
مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 9 ہزار 162 لاروا تلف کیے گئے جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا کی موجودگی پر 4551 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی پر 1562 مقامات کو سیل کیا گیا جبکہ 3550 چالان کیے گئے۔
علاوہ ازیں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار 7 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا، ڈینگی کی روک تھام کیلئے مختص 504 ملین کے فنڈ کی تفصیلات طلب
—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
سی ایم سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر حکام کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے ک ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، پشاور بھی مرض کی لپیٹ میں ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے 504 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مرض سے اموات اور زیرِ علاج مریضوں کی تفصیلات دی جائیں۔
مراسلے میں فنڈز خرچ کی تفصیلات اور ڈینگی کی روک تھام سے متعلقہ اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔