بدین ، ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، شہر میں پریشانی کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت ) بدین میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے باعث شہر میں خوف و پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ڈاکٹر سکندر مندرہ اسپتال بدین میں صرف تین دن کے دوران 55 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ متعدد مشتبہ مریض بھی زیرِ علاج ہیں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر شاہنواز مزاری کے مطابق مچھروں کی افزائش میں اضافے نے اس وبا کو مزید شدت دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے مچھروں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، اس لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں، آنگنوں اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں، پورے بازو والے کپڑے پہنیں، اور اگر بخار، جسم میں درد یا کمزوری محسوس ہو تو فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں۔ دوسری جانب شہریوں نے بلدیہ اور انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وقت پر اسپرے نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی اور محکمہ صحت فوری طور پر مچھر مار مہم شروع کریں، گٹر نالیوں کی صفائی کو بہتر بنایا جائے، اور اسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد ،مقامی حکومت کے زیراہتمام ڈینگی سے بچائو کے لیے اسپرے کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز