خیبرپختونخوا، ڈینگی کی روک تھام کیلئے مختص 504 ملین کے فنڈ کی تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
سی ایم سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر حکام کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے ک ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، پشاور بھی مرض کی لپیٹ میں ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے 504 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مرض سے اموات اور زیرِ علاج مریضوں کی تفصیلات دی جائیں۔
مراسلے میں فنڈز خرچ کی تفصیلات اور ڈینگی کی روک تھام سے متعلقہ اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈینگی کی
پڑھیں:
مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی کی وجہ سے ہسپتال داخل
ویب ڈیسک : مفتی منیب الرحمٰن ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ۔ہسپتال میں داخل کردیا گیا
معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن کو علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کےباعث ہسپتال لایا گیا۔
مفتی منیب الرحمٰن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔