Jasarat News:
2026-06-03@07:04:47 GMT

لاپتا بن قاسم تھانے کا سب انسپکٹر منظر عام پر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سے لاپتا بن قاسم تھانے کا سب انسپکٹرلال بخش منظر عام پر آگیا۔سب انسپکٹر لال بخش نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شب ایس ایچ او بن قاسم نے کمرے میں بلایا اور کہاکہ زیر حراست ملزم کو مقابلے میں ہلاک کرو، انکارپر ایس ایچ او نے مجھ پر تشدد کیا۔لال بخش کے مطابق ایس ایچ او نے مجھ سے سرکاری پستول اور موبائل فون لے لیا، تھانے سے نکل کر جارہا تھا تو چار افراد نے اغوا کرلیا۔سب انسپکٹر کے مطابق مسلح افراد مجھے دور ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، راہ گیر سے لفٹ لی اور اس کے فون سے 15پر کال کی۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ملیر سب انسپکٹر سے متعلق واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سب انسپکٹر

پڑھیں:

اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

تصویر، فیس بک

اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں
  • توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے کاروباری اوقات کار کی منظوری دیدی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد