الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے-96، این اے-104، این اے-143، پی پی-98 اور پی پی-203 میں پولنگ ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔
امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے، ضمنی انتخابات میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔
بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات
پڑھیں:
افغانستان کی عدم شرکت کے بعد پی سی بی کا نیا پلان تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افغانستان کی دستبرداری کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز اب خطرے میں نظر آنے لگی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال سنبھالتے ہوئے فوری طور پر متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اب امکان ہے کہ نومبر 2025 میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان میں نومبر میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے فوری متبادل منصوبہ تیار کر لیا۔
یہ سہ ملکی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔