الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے-96، این اے-104، این اے-143، پی پی-98 اور پی پی-203 میں پولنگ ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے، ضمنی انتخابات میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔
بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات
پڑھیں:
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔
بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔
باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل 29 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔