data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور( آن لائن) پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں جبکہ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے جبکہ دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکائو اور اینٹی سموگ گنز کا استعمال جاری ہے، سموگ سے بچائو اور کمی کے لیے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا استعمال

پڑھیں:

پنجاب میں ڈرائیورنگ کیلیے عمر کی حد میں کمی کر دی گئی

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اب ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، کوئی آپشن نہیں بلکہ یہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے نئے روڈ سیفٹی میکینزم فعال کیے جا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جب تک لوگ خود ذمہ داری نہیں لیں گے، حادثات کم نہیں ہوں گے، ڈراٸیونگ کی عمر 16سال کر دی گٸی ہے تاہم اب ہر خلاف ورزی کا ڈیٹا ریئل ٹائم میں مانیٹر ہو رہا ہے اور مستقبل میں الیکٹرونک چالان سسٹم مزید سخت بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نابالغ بچے گاڑی چلائیں گے تو یہ خودکشی کے مترادف ہے۔ اگر والدین بچوں کو گاڑی دیں گے تو قانون سخت کارروائی کرے گا۔ ایک ایک جان قیمتی ہے، حکومت کسی کو بھی اپنی یا دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

منشیات

سینیئر وزیر نے کہا کہ پنجاب میں منشیات کے خلاف تاریخ کا سخت ترین آپریشن جاری ہے اور یہ صرف حکومتی کارروائی نہیں بلکہ ایک سماجی مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں تک منشیات کی رسائی روکنے کے لیے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خصوصی سپاٹ چیکس بڑھا دیے گئے ہیں۔ ڈرگز مافیا کے خلاف جنگ آخری حد تک جائے گی، کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈرگ نیٹ ورکس کی میپنگ مکمل ہو چکی ہے، صوبے بھر میں ڈرونز کے ذریعے خفیہ سپلائی پوائنٹس کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور بہت سے فعال گروہ پہلے ہی بے نقاب ہو چکے ہیں۔ 111 لانگ رینج نیٹ ورکس کی گرفتاری حکومت کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نوجوانوں کو نشے سے محفوظ رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ لیتی ہیں، 32 اضلاع میں قائم ڈرگز سینٹرز کو جدید سہولیات دی جا رہی ہیں۔ ’’یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اور حکومت انہیں منشیات کے عذاب سے نکالنے کے لیے ہر حد تک جائے گی۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ ملاقات کررہی ہیں
  • الخدمت فائونڈیشن لوئر دیرتیمرگرہ شنگرئی میں جامعہ المحصنات میں ؒخواتین سلائی کررہی ہیں
  • پاک فوج، فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنیوالوں کی زبان نکال کر جوتے کی سول بنائی جائے گی، فیصل واوڈا
  • پنجاب میں ڈرائیورنگ کیلیے عمر کی حد میں کمی کر دی گئی
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی سود سے پاک بائیک اسکیم: طلبا کے لیے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز
  • تاجکستان نے افغان سرحد کی حفاظت کیلیے روس سے مدد مانگ لی
  • اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہائی کورٹ کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کررہی ہے
  • مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • بھارتی حکومت کا فونز میں لازمی سرکاری ایپ انسٹال کرنے کا حکم، ایپل کا انکار