لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء)  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم پر جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر ای پروکیورمنٹ محمد اشفاق ٹوانہ نے شرکاء کو سسٹم کے دائرہ کار، خصوصیات اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو سسٹم کے مختلف ماڈیولز اور فیچرز بارے عملی تربیت فراہم کی، جس کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد ہوا۔

شرکاء نے پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی اس مشترکہ کاوش کو خوب سراہا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سرکاری خریداری کے عمل کو محفوظ، شفاف اور مؤثر بناتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نظام کے ذریعے ملک بھر کے وینڈرز آن لائن بولیاں جمع کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پروکیورمنٹ کے عمل کو ڈیجیٹائز کر کے ہم نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت یقینی بنا رہے ہیں بلکہ شفافیت، میرٹ اور منصفانہ مقابلے کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ پی آئی ٹی بی کا مقصد سرکاری اداروں میں ایسے جدید نظام متعارف کرانا ہے جو عوامی اعتماد میں اضافہ اور گورننس میں بہتری کا باعث بنیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی آئی ٹی بی

پڑھیں:

محکمہ ایکسائز کا فینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس کے بارے میں اہم فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوامیں محکمہ ایکسائز نےفینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

دستاویز کے مطابق رولز میں اس حوالے سے ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعدخصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔
فینسی نمبر پلیٹس کی فیس ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، مخصوص نمبر پلیٹ کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہو گی۔

دستاویز کے مطابق تین یکساں حروف اور تین یکساں اعداد پر مشتمل نمبر پلیٹ کی فیس ایک لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے،رولز میں ترامیم پر 15 دن کے اندر شہریوں سے اعتراضات یا تجاویز طلب کی جائیں گی۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

متعلقہ مضامین

  • میر پور خاص ، عوامی مسائل کے حل کیلیے کھلی کچہری کا انعقاد
  • جرمنی نے بیلسٹک میزائل روکنے والا فضائی نظام نصب کردیا
  • سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ 
  • مرحوم شوہر عابد علی کی یاد نے اداکارہ رابعہ نورین کو آبدیدہ کردیا
  • فوڈ رائیڈرز کے بارے میں نامناسب بیان؛ فضا علی نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • سینیٹ اجلاس جمعرات کی شام طلب، 14 نکاتی ایجنڈا جاری
  • محکمہ ایکسائز کا فینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس کے بارے میں اہم فیصلہ
  • روم :وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین179 ویںایف اے او کونسل سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں
  • ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر
  • خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جعلی نکاح، وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل