بھارتی حکومت کا فونز میں لازمی سرکاری ایپ انسٹال کرنے کا حکم، ایپل کا انکار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیودہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے اس حکم کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت ملک میں فروخت ہونے والے تمام اسمارٹ فونز میں حکومت کی تیار کردہ سائبر سیفٹی ایپ سنجھر ساتھی کو لازمی طور پر پری لوڈ کرنا ہو گا، یہ حکم خفیہ طور پر جاری کیا گیا تھا اور کمپنیوں کو عمل درآمد کے لیے 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارتِ ٹیلی کام نے ایپل، سام سنگ، شیاؤمی اور دیگر عالمی برانڈز کو ہدایات دی ہیں کہ نہ صرف نئے فونز بلکہ اسٹاک میں موجود تمام ڈیوائسز میں بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے یہ ایپ انسٹال کی جائےجبکہ صارفین کو اسے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار بھی نہیں ہو گا،یہ ایپ چوری شدہ اور بلیک لسٹ موبائل فونز کو ٹریک کر کے اُن کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
ایپل نے بھارتی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ کمپنی دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسے احکامات پر عمل نہیں کرتی جو iOS کی سیکیورٹی اور صارف کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بنیں، کمپنی جلد حکومت کو باضابطہ طور پر اپنے اعتراضات سے آگاہ کرے گی، دوسری جانب سام سنگ اور دیگر کمپنیاں بھی اس فیصلے کاتفصیلی جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔
بھارتی اپوزیشن رہنماؤں اور پرائیویسی کے حامی حلقوں نے اس حکم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ حکومت اس فیصلے کے ذریعے 73 کروڑ اسمارٹ فون صارفین تک رسائی حاصل کر سکتی ہے جو شہری آزادیوں اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ ایپ مستقبل میں بڑے پیمانے پر نگرانی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اقدام کا واحد مقصد ملک میں پھیلتے ہوئے جعلی آئی ایم ای آئی، چوری شدہ ڈیوائسز اور سیکنڈ ہینڈ فونز کے غیرقانونی استعمال کو روکنا ہے، کیونکہ بھارت کی مارکیٹ میں اس طرح کی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
مزید کمپنیاں اپنے موقف کی تیاری میں مصروف ہیں جبکہ ٹیکنالوجی ماہرین نے اس بحث کو بھارت میں ڈیجیٹل پرائیویسی کے مستقبل سے جوڑ دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جمعرات، جمعہ کو چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن سامنے آگیا
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہر سال کی طرح اس برس بھی 25 دسمبر کو بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولادت کے موقع پر سرکاری تعطیل منائے گی۔
اس کے علاوہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے پیشِ نظر 26 دسمبر کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں کرسچن ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تہوار کی سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
یا درہے کہ حکومت نے سال 2025ء کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا تھا جس کے مطابق 5 فروری سے 25 دسمبر تک مجموعی طور پر 11 سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2025 کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کیا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیاتھا کہ 9 نومبر کو اقبال ڈے اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی چھٹی ہوگی۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید