شکیل احمد درانی نے ڈی جی نیب کراچی کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پولیس سروسز گریڈ 21 کے افسر شکیل احمد درانی نے ڈی جی نیب کراچی کا چارج سنبھال لیا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شکیل درانی کی تعیناتی 3 سال کے لیے 20 جولائی 2025ء سے عمل میں آئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شکیل درانی اس سے قبل ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈی جی فرائض انجام دے رہے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔