2025-09-17@21:35:25 GMT
تلاش کی گنتی: 377
«بھارتی کرکٹ بورڈ»:
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔ ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔ اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 ستمبر 2025ء) ایک اہم پیش رفت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے تحت ایشیا کپ 2025 کے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کو ہٹا کر اب ان کی جگہ رچی رچرڈسن کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسیوں (پی ٹی آئی اور اے این آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک ذریعے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے، جبکہ گزشتہ روز انہیں ایجنسیوں نے یہ اطلاع دی تھی کہ پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز این ڈی ٹی اور ہندوستان ٹائژز جیسے بھارتی میڈیا اداروں نے بھارتی خبر...
ویب ڈیسک: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں ، وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل کر ہماری ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم بھارت کیساتھ کرکٹ نہ کھیلیں۔ رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب مشاہد حسین نے کہا کہ بھارتی ہم سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، وہ پاکستان آنے سے انکار کردیتے ہیں، بھارت...
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی...
اسلام آباد؍ لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے کہا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج بدھ تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر میچ ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ میل جول یا تصاویر بنوانے سے مکمل طور پر گریز کر رہے ہیں۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور صارفین نے سخت ردعمل دیا۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں بھارتی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی ہے تو مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نیٹ بولنگ کرانے پہنچتے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ان بولرز پر سخت ہدایات عائد کر رکھی ہیں کہ وہ اسمارٹ...
پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہواور بھارتی کوششوں سے اس میں سیاست نہ گھسیٹی جائے؟ یہ ایسے ہی ہے جیسے بریانی بنے اور اس میں گوشت نہ ہو۔ فرق صرف یہ ہے کہ بریانی خوشبو دیتی ہے اور بھارت کی سیاست میدان میں بدبو۔ آخر کب تک پاکستان ہی کھیلوں میں ’مہان اسپورٹس مین اسپرٹ‘ دکھاتا رہے اور بھارت بار بار سیاست کی جھاڑو پھیرتا رہے؟ ذرا کھیلوں کے مقابلوں کی ایک فہرست تو بنائیں اور دیکھیں کہ جہاں جہاں پاکستان کی شرکت ہوتی ہے تو کیسے بھارتی حکام کھیل سے کھلواڑ میں لگ جاتے ہیں۔ اور کرکٹ میں سیاست تو بھارتیوں کو محبوب مشغلہ بن چکا ہے۔ لگتا ہے بھارتی بورڈ نے کرکٹ کے ضابطے کی کتاب کو...
یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین تنازع کی شکل اختیار کر گیا، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زمبابوے کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو بقیہ...
ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر انڈین بورڈ کا موقف سامنے آگیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کے بعد مخالف ٹیم سے مصافحہ محض نیک خواہشات کے اظہار کا ایک طریقہ ہے، کوئی لازمی قانون نہیں۔ بی سی سی آئی عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو میں کہا کہ اگر آپ رول بُک پڑھیں تو اس میں کہیں نہیں لکھا کہ مخالف ٹیم سے مصافحہ لازمی ہے۔ یہ محض ایک روایت ہے کوئی قانون نہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو...
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آئی سی سی نے رات گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے پائی کرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے کا کہاتھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی تو حاصل کر لی لیکن کھیل کے دوران اور بعد میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے حوالے سے بھارتی رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ میچ کے آغاز پر ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، جب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کے آداب کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ کرکٹ ماہرین اور شائقین کے مطابق کھیل ہارنے یا جیتنے سے زیادہ اہم بات اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی ہے، جسے...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔ بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے...
بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد روایتی مصافحہ نہ ہونے پر تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ڈریسنگ روم کے باہر کھڑے رہے جبکہ بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو اور شیوَم دوبے سیدھا اندر چلے گئے اور دروازہ بند کر دیا۔ یہ صورتحال شائقین اور ماہرین کرکٹ کے لیے حیران کن رہی۔ یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کرکٹ کے قوانین مرتب کرنے والے ادارے ایم سی سی کے مطابق احترام، کرکٹ کی روح کا بنیادی حصہ ہے۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، مخالف ٹیم کو مبارکباد دینا، اپنی ٹیم کی کامیابیوں کا لطف اٹھانا، امپائرز اور مخالفین کا شکریہ...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نہایت منفرد اور افسوسناک لمحہ اس وقت سامنے آیا جب ایشیا کپ کے ایک میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے روایت سے ہٹ کر پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ یہ واقعہ اس کھیل کی اصل روح پر ایک کاری ضرب ہے ، کیونکہ کرکٹ کو ہمیشہ "جنٹل مینز گیم” کہا جاتا رہا ہے ، جہاں نہ صرف کھیل کے اصول بلکہ باہمی احترام اور تعلقات کی نزاکت بھی اہم سمجھی جاتی ہے ۔ لیکن بھارت کے کھلاڑیوں کا یہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتہا پسندی کی لہر نے وہاں کھیل کے میدانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ یہ محض ایک لمحاتی...

ایشیاکپ : بھارتی کپتان کو مصافحہ سے روکا‘ ریفری‘ ایونٹ ڈائر یکٹر کو ہٹائیں ، مزید میچ نہیں کھیلیں گے : پاکستان : جلدایشن نہ لینے پر ڈائریکٹرپی سی بی برطرف
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کے دوران میچ ریفری نے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس حوالے...

ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی گودی میڈیا کا نفرت پر مبنی پروپیگنڈا دبئی میں ناکام ہوگیا، جہاں پاکستانی اور بھارتی شائقین نے دوستی اور ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔ بھارتی شائقین نے خود اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر کھیل کی اسپرٹ کو مجروح کیا۔ایک طرف بھارتی میڈیا ہے جو پاکستان کا نام تک سننے کو تیار نہیں اور کرکٹ جیسے کھیل کو بھی اشتعال انگیزی کا نشانہ بنارہا ہے، تو دوسری جانب عام بھارتی عوام ہے جو کھیل کو کھیل کی طرح دیکھتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ان کی ٹیم نے...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سابق چیف سلیکٹر معین خان نے ایشیا کپ میں بھارتی رویے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو پرزور طریقے سے آئی سی سی کے سامنے اٹھائے، بھارت کے خلاف ہونے والے مقابلے میں میچ ریفری کے غیر پروفیشنل رویہ پر بھرپور ایکشن لیا جائے۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کرنے والے معین خان نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائے اور پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا...
ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی، تاہم میچ کے اختتام پر بھارتی کھلاڑی روایت کے برعکس میدان سے سیدھے ڈریسنگ روم روانہ ہوگئے اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ اس رویے پر پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شدید برہمی کا اظہار کیا، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا گیا، جس میں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم، بھارتی ٹیم کے رویے نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے اصولوں کو نظر انداز کر دیا۔میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، جبکہ میچ کے اختتام پر بھارتی کھلاڑیوں نے روایت کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے بجائے سیدھا ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔واقعہ کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ چند روز قبل اسی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحہ...
گزشتہ روز دبئی میں ہوئے پاک بھارت کرکٹ مقابلے کے دوران ایک خوشگوار منظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بھارتی اور پاکستانی شائقین کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے کرکٹ فینز ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور ’کرکٹ برادری‘ کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا ایسی ہی وائرل دیگر ویڈیوز چند گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور صارفین اس اقدام کو نفرت اور کشیدگی کے ماحول میں امید کی کرن قرار دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟ سوشل میڈیا...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ پی سی بی نے خط میں لکھا کہ آئی سی سی اور ایم سی سی...
لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے میچ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی پامالی، کرکٹ روایات کی دھجیاں اڑانے سمیت کئی سوالات کھڑے دیے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے نے گیم آف جنٹلمین کہلانے والے کھیل کو داغدار کرنے کے ساتھ اس کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ روایات کی پامالی، اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی اور میچ ریفری کے متنازع کردار پر آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل نے بھی چپ سدھ لی ہے۔ پہلا سوال، میچ ریفری نے کن رولز اور کس کے کہنے پر ٹیموں کے کپتانوں کو ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی احکامات دیے۔ دوسرا سوال، پاکستان کی...
دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے نامناسب رویہ اپنانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سخت ایکشن لینے پر غور کر ر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام واقعات کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ بھارتی کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹاس کے بعد کپتان اور میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، بھارتی کرکٹرز کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نےبھی بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا جبکہ...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ ’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔‘‘ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی اختتامی تقریب میں...
ایشیا کپ 2025 میں دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ کرکٹ کے لحاظ سے تو یکطرفہ رہا، مگر میچ کے بعد پیش آنے والے ایک واقعے نے کھیل کے آداب پر سوال کھڑے کر دیے۔ بھارتی ٹیم نے جیت کے بعد روایتی مصافحہ (Handshake) سے انکار کر دیا اور ڈریسنگ روم لوٹ گئی، جس پر شائقین کرکٹ اور ماہرین نے حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا۔ چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دباؤ کے تحت یادو نے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سلمان علی...
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پرلکھا معرکہ حق میں بھارت کو عالمی سطح پررسوائی کا سامنا کرنا پڑا،انڈین فضائیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا،طاقتور رافیلز بھی نہ بچ سکے،پاک افواج کے ہاتھوں لگے زخم سستے تماشوں سےنہیں بھرسکیں گے۔ India would bring cricket to this level, loss of face and international humiliation suffered by India in the the recent conflict cannot be compensated by such shabby and petty attempts. Wounds inflicted by Pak armed forces, loss of IAF planes including mighty Raphaels won't heal… https://t.co/9ceYZINbMi — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 14, 2025 دوسری...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ایشیا کپ کے میچ میں زیادہ تر حکام شریک نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ہونے والے اس میچ کے لیے تاحال کوئی بڑا بی سی سی آئی عہدیدار نہیں پہنچا، جبکہ امکان ہے کہ صرف ایک نمائندہ میدان میں موجود ہو، یہ فیصلہ بھارت میں چلنے والی بائیکاٹ مہم کے بعد کیا گیا ہے، جس میں شائقین نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر ناراضی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن کی حیثیت سے راجیو شکلا...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹرجمیما روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جہاں ان کی اور اسمرتی مندھانا کی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے یادگار ملاقات ہوئی۔ جمیما کے مطابق انہوں نے اور اسمرتی نے بیٹنگ کے حوالے سے ویرات سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر ویرات نے فوراً جواب دیا: “ہاں ضرور، کیفے میں آ جاؤ۔” ابتدائی آدھے گھنٹے تک صرف بیٹنگ اور کرکٹ پر گفتگو ہوئی، لیکن پھر باتوں کا سلسلہ وسیع ہوتا گیا۔ جمیما نے بتایا: “ویرات نے ہمیں کہا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت ہے۔ یہ ذمہ داری قبول...
بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی صدارت کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نئے صدر کے لیے رواں ماہ کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا بی سی سی آئی لیجنڈری کرکٹر کو راجر بنی کی جگہ اپنا اگلا صدر مقرر کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اب سچن ٹنڈولکر نے ان تمام افواہوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر بی سی سی آئی کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 14 ستمبر کو شیڈول انڈیا پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کی پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) فوری طور پر سننے سے انکار کردیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے دوران واضح کیا کہ میچ جاری رہنا چاہیے‘۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پہلگام دہشتگرد حملے کے فوراً بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ’قومی مفاد کے خلاف‘ ہے اور اس سے فوجی و عام شہریوں کی قربانیوں پر حرف آئے گا۔ وکیل نے کیس جمعہ کو سننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میچ اتوار کو ہے، براہ کرم اس کی کل سماعت کریں۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری نے درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) 35 لاکھ روپے کے کیلے خریدنے پر مشکل میں آگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش ہائیکورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو 35 لاکھ کے مبینہ فنڈ کے غلط استعمال پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی اے یو کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ غیرمعمولی رقم کھلاڑیوں کو پھل فراہم کرنے میں خرچ ہوئی، جن میں کیلے شامل ہیں۔ جسٹس منوج کمار تیوری اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست گزار سنجے راوت و دیگر کے کیس پر آئندہ سماعت اگلے جمعہ 19 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ کھانے کے نام پر کروڑوں روپے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر بھارتی شدت پسندوں کے شدید ردِعمل کی زد میں آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کسی کو ٹیم میں شامل کرنے یا نکالنے میں میرا کردار نہیں، بھارت کیخلاف ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد شدت پسند صارفین نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’غدار‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔ ????Trophy unveiling moments! ACC President...
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی ٹورنامنٹ...
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2025 میں پہلی بار بغیر مرکزی اسپانسر کے کھیلتی نظر آئے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈریم 11 (Dream11) نے حکومت کے نئے آن لائن گیمنگ قوانین کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان انڈیا ایشیا کپ: سب سے سستے ٹکٹوں کی آفر سامنے آگئی اس تبدیلی کے بعد ٹیم انڈیا کی جرسی پر صرف ’ India ‘ کا لوگو نمایاں ہوگا۔ عام طور پر یہ صورتحال صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی ٹیم بغیر اسپانسر کھیلے گی۔ ڈریم 11...
بھارتی کرکٹ ٹیم چار ستمبر کو ایشیاکپ کے لیے دبئی پہنچے گی۔ بھارتی کھلاڑی اس بار ایک ساتھ دبئی کی اڑان نہیں بھریں گے بلکہ اپنے اپنے شہروں سے فلائٹس لےکر دبئی پہنچیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بعد ہر کھلاڑی نے اپنا اپنا ٹریول پلان دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں لگے گا۔ ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو یواے ای کے خلاف میچ سےکرے گی۔ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 سمتمبر کو ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد ایشیا کپ میں اپنی قسمت آزمانے گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر راجر بینی مستعفی ہوگئے۔ راجیو شکلا قائمقام صدر بن گئے۔ رپورٹس کے مطابق راجر بینی نے گزشتہ روز ایشیا کپ کی اسپانسرشپ کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی، ان کی جگہ راجیو شکلا نے صدارت کی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ آئین میں کسی بھی عہدیدار کے لیے عمر کی مدت 70 سال ہے اور راجر بینی 19 جولائی کو 70 سال کے ہوگئے تھے جس کے بعد بورڈ کی صدارت چھوڑنا ان کے لیے لازمی تھا۔ قوانین کے تحت اب اگلے ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ ہوگی جس میں صدر کاچناؤ ہوگا۔...
فینٹسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹرز کو سالانہ 200 کروڑ روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کا ڈریم 11 کے ساتھ 358 کروڑ روپے مالیت کا اسپانسرشپ معاہدہ گزشتہ دنوں ختم ہوگیا تھا۔ بھارتی بورڈ ایشیا کپ سے قبل نئے اسپانسر کو لا سکتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے رئیل منی ایپس پر پابندی کے بعد اس کے اثرات پلیئرز پر بھی پڑنے والے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی مختلف فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارمز کے ساتھ زیرمعاہدہ تھے۔ روہت شرما، جسپریت بمراہ، لوکیش راہول، ریشابھ پنت، ہردیک پانڈیا اور کرونال پانڈیا ڈریم 11 کے ساتھ منسلک رہے۔ دیگر بڑے پلیٹ فارمز نے شبمان گل، محمد سراج، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ،...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں آن لائن گیمنگ بل 2025 کے نفاذ کے بعد بی سی سی آئی اور فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ ختم ہوگیا۔ اس قانون کے تحت ریئل منی گیمز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈریم 11 نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ ریئل منی گیمز بند ہونے کے بعد اس کی آمدنی کے بڑے ذرائع ختم ہوگئے ہیں، اس لیے وہ اسپانسر شپ جاری نہیں رکھ سکے گی۔ کمپنی کا بی سی سی آئی کے ساتھ 2023 سے 2026 تک کا 44 ملین امریکی ڈالر (358 کروڑ بھارتی روپے) کا معاہدہ تھا۔ معاہدے کے تحت بی سی سی آئی کو ڈریم 11 اور مائی 11 سرکل سے مجموعی...
بی جے پی حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو 350 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹائٹل اسپانسرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025‘ کے بعد کیا، جس کے نتیجے میں ان کے ریئل منی گیمز کے آپریشن بند ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت ریئل منی گیمنگ سروسز اور اس سے متعلق...
بھارتی کرکٹ مداحوں کے لیے 24 اگست ایک اداس دن ثابت ہوا جب تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 37 سالہ پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز کھیل کر 7,195 رنز بنائے، اوسط 43.60 کے ساتھ، جس میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تقریباً 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بھارتی فاسٹ بالر جے دیو انادکٹ نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح پجارا کی ایک فون کال نے ان کی زندگی اور کیریئر کا رخ بدل دیا۔ “Hi Jaydev, this is Cheteshwar. I have had a...
ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، میں سوریاکماریادو کپتان،جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہونگے،ابھیشک شرما،تلک ورما،ہاردیک پانڈیا،شیووم دوبے،اکشرپٹیل،جیتیش شرما،جسپریت بمرا اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ،ورون چکرورتی،کلدیپ یادو، سنجوسیمسن، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ بھی 15رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا جبکہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔ گروپ اےمیں پاکستان، بھارت، یو اے ای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ ہیں۔ پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ ہمیشہ کی طرح شائقین کرکٹ...
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کردی۔ انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے، ہم انکو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟۔۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ “خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے”۔ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا مگر ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی میڈیا...
کراچی: سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ بھارت کے دو بڑے کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے مئی 2025 اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ دونوں نے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد کیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر بالکل نیا مؤقف پیش کیا ہے۔ کرسن گھاوری نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں مجبور کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آرام سے مزید...
کراچی: بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کو یو پی ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ یش دیال گورکھپور لائنز کی نمائندگی کرنے والے تھے تاہم اب لیگ جو 17 اگست سے شروع ہونی ہے میں حصہ نہیں لیں گے۔ یش دیال رواں سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کا حصہ رہے ہیں۔ ان پر خاتون کی جانب سے الزامات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جے پور میں بھی ان کے خلاف ایک اور کیس چل رہا ہے۔ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان...
27 سالہ فاسٹ باؤلر یوش دیال کو یوپی ٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی، جو 17 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یوش دیال، جنہوں نے اس سال رائل چلنجرز بنگلور (RCB) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، کو گورکھپور لائنز نے 7 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا، مگر اب انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن (UPCA) نے بتایا ہے کہ جے پور کے سنگانر صدر پولیس اسٹیشن میں یوش دیال کے خلاف کیس درج ہونے کے بعد انہیں لیگ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے فرنچائز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوش...
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی ایک نئی تصویر منظرِ عام پر آئی جس میں وہ لندن میں شاش کرن نامی شخص کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اگرچہ اس شخص کی شناخت سوشل میڈیا پر واضح نہیں ہو سکی، لیکن مداحوں کی تمام تر توجہ ویرات کوہلی کی سفید داڑھی پر مرکوز ہو گئی۔ ان کی ظاہری تبدیلی اتنی نمایاں ہے کہ کچھ لوگ انہیں پہچان بھی نہ سکے۔ 36 سالہ کوہلی اب 37 کے قریب ہیں، اور ان کی عمر اور داڑھی میں چمکتی سفیدی نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ Shash Kiran with King Kohli ???? ???? pic.twitter.com/MW1kNJQyqu — Johns. (@CricCrazyJohns) August 8, 2025 یہ تصویر اس وقت سامنے آئی ہے جب کوہلی کو آخری بار...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی، جو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس وقت شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اگرچہ چنئی سپر کنگز موجودہ سیزن میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے، مگر دھونی کو ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کرتے دیکھ کر شائقین بے حد خوش ہیں۔ ایم ایس دھونی نے حال ہی میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی جہاں اینکر نے ان سے پوچھا کہ ان کے بارے میں سنی جانے والی سب سے مضحکہ خیز افواہ کون سی ہے؟ جس پر دھونی نے جواب دیا ’میں روزانہ پانچ لیٹر...
ایشیا کپ کی باضابطہ تاریخوں کے اعلان کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقے شدید ردعمل کا شکار ہیں، جہاں مودی حکومت پر ایونٹ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ سابق کرکٹرز، مبصرین اور ارکانِ پارلیمان اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا ایشیا کپ شیڈول پر برہم، پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات طے ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی حکمتِ عملی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے یہ مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان کو واک اوور دینا...
ممبئی : اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹرز کی 261 جرسیاں چوری کر لی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور پر ہوئی۔ ممبئی پولیس نے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی 261 جرسیاں چوری کرنے پر سکیورٹی مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ایسٹ کا رہائشی ہے جو مبینہ طور پر 13 جون کو بغیر اجازت اسٹور میں داخل ہوا تھا۔ چوری کا انکشاف حالیہ آڈٹ کے دوران ہوا جس میں اسٹاک غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی حکام نے سی سی...
ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی انگلینڈ کیخلاف مایوس کن کارکردگی نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اس سے قبل بھارتی بولر فٹنس کے مسائل کا شکار رہے جس کے باعث ان کی بولنگ میں اتنی رفتار نظر نہیں آرہی جتنی انجری سے قبل تھی۔ تاہم اب جسپریت بمراہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں، سابق بھارتی کھلاڑی نے بمراہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی بیٹر محمد کیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار پیسر جسپریت بمراہ ممکن ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں، کیونکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں اپنے کام کے بوجھ کے باعث مشکلات...
جسپریت بمراہ کی جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔ بھارتی فاسٹ بولر فٹنس مسائل کا شکار ہیں، انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی، وہ 33 اوورز میں صرف 2 وکٹیں لے پائے، ان کی رفتار پر بھی تشویش ظاہر کی جانے لگی، وہ اس میچ میں صرف ایک بار ہی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرپائے، بمرا معمولی انجری کا بھی شکار دکھائی دیے، پہلے ہی ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے انھیں احتیاط سے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا ، سیریز داؤ پر لگتی دیکھ کر چوتھے ٹیسٹ میں آرام دینے کے بجائے میدان میں اتارا گیا۔ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ مجھے...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کا انعقاد بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں ہوگا جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ تاہم ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارت کو ہضم نہ ہوا، اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو لتاڑ دیا۔ اسپورٹس پروگرام کے دوران وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ بورڈ...
ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونا ہے، جو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لائے گا۔ تاہم یہ مقابلہ صرف کھیل نہیں رہا، پہلگام دہشتگرد حملے کے چند ماہ بعد ہونے والا یہ میچ سیاسی تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی؟ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس میچ پر شدید ردعمل دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ تعلقات ختم کیے جائیں، خاص طور پر اُس وقت جب اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے کے مجرم...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان سے جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت ہر محاذ پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔بھارت پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھی سازشیں کر رہا ہے ۔ بھارت کی معیشت اور سفارتی شکست کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی شکست فاش ہوئی۔بزدل بھارتیوں کے دل میں پاکستان کا ڈر خوف بیٹھ گیا ہے ہر میدان میں منہ چھپاتے پھر رہیں۔ناکامی، ذلت اور رسوائی سے بچنے کے لیے کھیل کے میدان سے بھی بھاگ گئے ۔گذشتہ دنوں ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) 2025ء کا چوتھا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں ہونا تھا جسے منسوخ کردیا گیا۔اس میچ کی منسوخی کا اعلان ڈبلیو...
کراچی: خاتون سے زیادتی کے الزام کا سامنا کرنے والے بھارتی کرکٹر یش دیال پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کا الزام بھی لگ گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کے 27 سالہ فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف جے پور کے سانگانیر پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یش دیال نے نابالغ لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر جذباتی طور پر بلیک میل کرکے دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یش دیال نے لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر سیتا پورہ کے ایک ہوٹل میں مدعو کیا جہاں لڑکی پر پہلا جنسی حملہ کیا گیا، تب لڑکی صرف 17...
بھارتی حکومت کی متعارف کردہ نیشنل اسپورٹس گورننس پالیسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بی سی سی آئی کو بھی اب دیگر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کی طرح حکومتی قواعد و ضوابط کے تحت چلنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا نیا اسپورٹس بل منظور ہوتے ہی بی سی سی آئی پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔ سب سے بڑی تبدیلی صدر، سیکریٹری اور خازن کے عہدوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سال...
ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں سالانہ اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سرگرم ہوگیا۔ سری لنکا کے بعد دوسرے ممالک کو بھی اپنے جال میں پھنسانا شروع کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس محسن نقوی کی صدارت میں 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہورہا ہے۔ جس میں ایشیا کپ سمیت اہم فیصلے ہونے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام ایک بار پھر سیاسی چالیں چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے سی سی کے رکن ممالک کو ڈھاکا میں شیڈول اجلاس ملتوی کرنے یا کسی اور مقام پر کرانے کے لیے دباو ڈال رہا ہے۔ سری لنکا کو ساتھ پانے کے بعد اب عمان اور دوسرے ای سی سی ممالک کے ساتھ لابنگ کررہا ہے۔ آئی سی سی کے صدر جے شاہ بھی...
بھارت کے اعتراضات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے کونسل کا سالانہ اجلاس بنگلہ دیش کے دارالخلافے ڈھاکہ میں طلب کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی سی کا سالانہ جنرل اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں منعقد ہو گا اور اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے رکن ممالک کو نوٹس بھیجوادیے گئے ہیں۔ محسن نقوی نے اجلاس طلب کیا ہے جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوران ہوگا۔ ان دنوں رکن ممالک کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ...
لاہور( نیوز ڈیسک)صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکہ میں طلب کر لیا۔ذرائع اے سی سی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہمیں ہوگا، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا مقام اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔ ذرائع اے سی سی کے مطابق کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو اسے آن لائن شرکت کا آپشن دیا گیا ہے، دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں، اے سی سی اور آئی سی سی کی بھی آن لائن میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔ اس...
—فائل فوٹو صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں طلب کر لیا۔ذرائع اے سی سی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا۔ ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکاراس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے سے متعلق باضابطہ بتا دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا مقام اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔ذرائع اے سی سی کے مطابق کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو اسے...
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی، مہمان ٹیم نے 2022 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کو ون ڈے میں وائٹ واش بھی کیا تھا۔ گزشتہ روز، بھارت نے انگلینڈ کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم کو پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 3-1 سے سبقت حاصل ہے۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوا، بھارت نے اسپن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 126 رنز پر محدود کر دیا۔ مہمان ٹیم پوری اننگز میں محض 8 چوکے ہی لگا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا سے منتقل کرنے کا لیٹر لکھا ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ بنگلا دیش کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھارتی وفد کا ڈھاکا جانا مناسب نہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی میٹنگ کسی دوسری جگہ منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔ اس سے قبل، بھارتی بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ باہمی سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے، جس میں انکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد کرنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعتراض کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور اسے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، بی سی سی آئی نے اے سی سی کو ایک خط لکھا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بھارتی وفد کے لیے ڈھاکا جانا مناسب نہیں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق اگر اجلاس کسی اور جگہ منتقل نہ کیا گیا تو بھارتی کرکٹ بورڈ میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں، اس سے...
بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ جو 24 جولائی کو ڈھاکا میں شیڈول کی گئی تھی، کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر میٹنگ کا مقام تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ اس میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اعتراض کے پیچھے کئی سیاسی اور سماجی وجوہات کارفرما ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟ بھارت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر بنگلا دیش جانا مناسب نہیں ہوگا۔ واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برمنگھم (اسپورٹس ڈیسک) ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل ایک بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں اور انکی چھوٹی سی غلطی بھارتی بورڈ کو250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔ شبمن گل نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر430 رنز بنائے جس میں پہلی اننگز میں269 اور دوسری میں161 رنز شامل ہیں۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے فتح حاصل کی۔ تاہم بھارت کی دوسری اننگز کے دوران جب ٹیم نے427/6 پر اننگز ڈیکلیئر کی، تو شبمن گل پویلین سے میدان میں نائکی کی ٹائٹس پہن کر آئے، جو بی سی سی آئی کے اسپانسر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ بی...

اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے، ویرات کوہلی کا ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ردعمل
مئی کے مہینے میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ لندن میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے ‘یو وی کین فاؤنڈیشن’ کے لیے منعقدہ فنڈریزنگ ایونٹ کے دوران ویرات کوہلی نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر کھل کر بات کی۔ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر کے معروف کرکٹرز نے شرکت کی جن میں یوراج سنگھ، روی شاستری، کیون پیٹرسن، کرس گیل اور ڈیرن گوف شامل تھے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں نے 2 دن پہلے داڑھی رنگی تھی۔ اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ...
بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کپتان شبمن گل کے ایک عمل نے بھارتی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے، جو ممکنہ طور پر ایڈیڈاس کے ساتھ ان کے کروڑوں روپے کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جب بھارتی ٹیم 427 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر تھی اور اسے 607 رنز کی سبقت حاصل تھی، تو شبمن گل نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اسی دوران شائقین نے یہ نوٹ کیا کہ وہ ایڈیڈاس کی بجائے نائیکی کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے، حالانکہ ایڈیڈاس بھارتی ٹیم کا آفیشل کِٹ اسپانسر ہے اور یہ معاہدہ 2028 تک جاری ہے۔ معاہدے کے مطابق،...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر یاس دیال قانونی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی، جذباتی اور جسمانی استحصال کے الزامات کے بعد یاس دیال کے خلاف بھارتی نیا سنہیتا (BNS) کی دفعہ 69 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ 27 سالہ لیفٹ آرم پیسر پر الزام لگانے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے یاس دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اس دوران کرکٹر نے شادی کے جھوٹے وعدے کے تحت ان کا استحصال کیا۔ خاتون نے 21 جون کو آن لائن پورٹل کے ذریعے براہ راست وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ...
خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایف آر درج کرلی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، غازی آباد کی خاتون نے فاسٹ بولر پر جنسی استحصال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔ خاتون نے شادی کا وعدہ کر کے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے...
بھارتی کرکٹر یش دیال، جو رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی نمائندگی کرتے ہیں، کے خلاف جنسی استحصال کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے منگل 8 جولائی 2025 کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ شکایت ایک خاتون نے درج کرائی، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 5 سال تک یش دیال کے ساتھ تعلق میں رہی اور اس دوران انہیں جسمانی طور پر استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کرکٹر نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دونوں فریقین کے بیانات اور ثبوت جمع کرنے کی کوششیں...
آئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری، سنجوگ گپتا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)آئی سی سی نے سنجوگ گپتا کو نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔سنجو گ گپتا کی تقرری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نومینیشن کمیٹی کی منظوری سے دی گئی، وہ اس سے پہلے بھارتی براڈکاسٹ کمپنی جیوسٹار سے منسلک رہے۔اس طرح جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخصیت کو اہم عہدہ دے دیا گیا ہے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ سنجو گ گپتا کے پاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اس عہدہ پر ان کی تقرری کی خوشی ہے۔چیئرمین جے شاہ کے بعد سنجوگ گپتا دوسرے بھارتی ہیں جو اہم عہدہ پانے میں...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال متوقع ورلڈ کلبز ٹی20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شریک نہ کیے جانے کا بھارتی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم کو اس مجوزہ ایونٹ میں مدعو کیے جانے کا امکان نہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والے کرکٹ کنیکٹ اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں پی ایس ایل کے سی ای او کو شرکت کرنا تھی، مگر کوئی نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اجلاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آئی سی سی...
سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا، ان کی ڈیبیو فلم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تامل فلم انڈسٹری سے اپنی شوبز کیریئر کا آغاز کیا ہے ، ان کی فلم کے ٹیزر نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس کے ان کے مداح انہیں بڑے پردے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےشوبز کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ سٹوریز کی جانب سے رائنا کی پہلی...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔ Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ????????️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz...
بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ری شیڈول کرتے ہوئے رواں برس ٹیم بنگلا دیش نہ بھیجنیکا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کا وائٹ بال سیریز کا دورہ ری شیڈول کر دیا ہے، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق بی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد دورہ ری شیڈول کیا ہے، اگست میں شیڈول سیریز اب ستمبر 2026 میں کھیلی جائیگی، یہ فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ بنگلہ دیش کا مجوزہ دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا جس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست تک ہونا تھا جس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل تھے۔ بی سی سی آئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا جس میں میڈیا رائٹس کی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ ہونے والا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس ضمن میں امکان ہے کہ بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو دورہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست کے دوران شیڈول تھا، جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلے جانے تھے، تاہم اس حوالے سے تاحال نہ تو بھارتی کرکٹ بورڈ اور نہ ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا اعلان کیا ہے۔ India’s tour of Bangladesh postponed indefinitely: reports...
ایجبسٹن میں جاری بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن دونوں ٹیموں نے سیاہ پٹیاں (بلیک آرم بینڈز) پہن کر سابق انگلش بیٹر وین لارکنز کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور مرحوم کرکٹر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سابق انگلش اوپنر وین لارکنز 28 جون 2025 کو 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے 1979 سے 1991 کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے میچز کھیلے۔ لارکنز 1979 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے...
بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ بنگلادیش سیاسی تناؤ کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور عدم استحکام کے باعث بنگلادیش کیخلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کے حوالے سے تیاریاں بھی روک دیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بورڈ جلد سیریز کے ملتوی ہونے کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جاری ہے، جو اگست کے آغاز میں مکمل ہو گی۔ بنگلہ دیش کا اب منسوخ ہونے والا دورہ مکمل ہونے کے بعد، بھارت کو اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کسی کھیلوں کے مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گے۔بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بھارتی وزیر کھیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے، کیونکہ یہ کھیل کے عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کو...
کلکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ماہانہ چار لاکھ بھارتی روپے نان نفقے کی مد میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق اہلیہ حسین جہاں کے وکیل امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ یہ ان موکلہ کے لیے ایک بہترین لمحہ تھا۔ 2018 سے 2024 تک انہوں نے بہت دوڑ دھوپ کی۔ بالآخر حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ اور بیٹی کو ڈھائی لاکھ روپے ماہانا ادا کیے جانے کا یہ حکم کھلی عدالت میں جاری ہوا ۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عبوری حکم کی مرکزی درخوات کو چھ ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (آئی این پی )بھارت کے نویں کلاس پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ رول کے تحت ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی ہوئی ہے۔رنکو کی اس تقرری کے حوالے سے کافی حیرت بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت پاس کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ کے سابق اسٹار وریندر سہواگ کے ایک حالیہ انکشاف نے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس میں انہوں نے بین الاقوامی امپائروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کچھ امپائروں کو ذاتی تحائف دے کر اپنے حق میں فیصلے لیتے رہے، جس پر عالمی سطح پر امپائرنگ کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔سہواگ کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن کو اُن کے بیٹے کے لیے پیڈ دیے تھے، جس کے بعد امپائر نے انہیں دو تین بار آؤٹ نہیں دیا۔ اسی طرح انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران شیفرڈ نے...
فیروز پور(اوصاف نیوز)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی...
بھارتی اسٹار کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے موسیقی اور فلم سیٹس پر مختصر کام کے بعد کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ اسپن بولر ورون چکرورتی نے حال ہی میں انڈیا کے کامیاب ترین بولر روی چندرن ایشون کے یوٹیوب چینل کے پروگرام (Kutti Stories With Ash) پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف ملازمتوں کے مواقع آزمائے، جن میں چرچ کے کوائر میں گٹار بجانا اور شارٹ فلموں کی ڈائریکشن دینا شامل تھا، اسی سفر کے دوران انہیں کرکٹ سے لگاؤ کا بھی علم ہوا۔ بھارتی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کرکٹر ورون چکرورتی نے انکشاف کہ وہ...