لاہور (نوائے وقت رپورٹ + سپورٹس رپورٹر) دبئی: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے  وصول کر لے۔ محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق صدر اے سی سی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کیلئے محسن نقوی سے مسلسل اصرار کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے توکپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے  وصول کر لے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تو صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے اور ایشیا کپ کی تقریب فاتح ٹیم کو ٹرافی دئیے بغیر ہی ختم ہوگئی اور انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ لے گئی۔ بھارتی ٹیم کھڑی انتظار کرتی رہ گئی لیکن ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں دی گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت کے رویے کی مذمت کی گئی۔ بھارت کی جانب سے ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانے کی بھی مذمت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینا بھی غلط قرار دیا گیا۔ اگلا ایشیا کپ بنگلہ دیش میں 2027 کو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر ناصرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ ایسے میں لوگوں کے ذہنوں میں سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر بھارت کو ٹرافی نہیں ملی تو ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے۔ ایشیا کپ کی ٹرافی دبئی میں ہی موجود ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل کے ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے بھارتی کرکٹ بھارتی ٹیم کہ بھارت اے سی سی ٹیم کو

پڑھیں:

سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت  کرلی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی وطن واپس روانہ
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری