کرکٹ کی بہتری کیلیے گراس روٹ لیول پر کام کرناہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے گراس روٹ کرکٹ کو مضبوط بنانے چیئرمین پی سی بی کی اولین ترجیح ہے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول پہلا قدم ہے ،مستقبل کے اسٹار کھلاڑی انہیں میں سے ملیں گے،یہ پروگرام ہم سب کو ملکر کامیاب بنانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر چیئرمین وومن ونگ و ممبر سلیکشن کمیٹی پی سی بی اسد شفیق نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ تقریب تقسیم کرکٹ کٹ اور کٹ بیگ کراچی ریجن کے اسکولز آفیشلز اور کھلاڑیوں سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے دی گئی سہولیات کا کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا اور وہ اس ٹورنامنٹ سے اپنی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں،اس موقعہ پر کوآرڈینیٹر پی سی بی راحت علی شاہ ،سینئر مینجر ایچ پی سی، سعد منظور چودھری ،اسسٹنٹ مینجر ساجد صدیقی جوائنٹ سیکرٹری کراچی ریجن توصیف صدیقی ،کوارڈینیٹر کراچی ریجن اعظم خان ہیڈ کوچ کراچی ریجن اقبال امام،اسسٹنٹ کوچ طاہر محمود،کوچ اویس رحمانی،کوچ واجد علی،بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی ریجن پی سی بی
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔