لندن : نامعلوم افراد نے گاندھی کے مجسمے پر چاکنگ کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے تاریخی ٹیویسٹاک اسکوائر میں نصب گاندھی کے مجسمے پر نامعلوم افراد نے چاکنگ کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گاندھی اور اقوام متحدہ کے یومِ عدم تشدد کی تقریبات سے چند روز قبل رونما ہو،جو 12 اکتوبر کو منعقد کی جائیں گی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے اس اقدام کو شرمناک اورعدم تشدد کے پیغام پر حملہ قرار دیا ۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق واقعہ ایسے ایام میں رونما ہوا جب گاندھی کو امن و رواداری کی علامت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی شہری ہر سال 2 اکتوبر کو گاندھی کے اس مجسمے کے پاس جمع ہو کر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شام :بشار الاسد کے فرار کے بعد پہلی بار روسی وفد کی آمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسدی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار روس اور ترکیہ کے عہدے داروں پر مشتمل وفد نے دمشق کا دورہ کیا۔ وفد میں 25 گاڑیاں تھیں جن میں جنرل سیکورٹی اور پولیس بھی شامل تھی۔ ابتدائی طور پر فوجی وفد قنیطرہ صوبے پہنچا،جس کے بعد وفد تلول الحمر کی طرف گیا جو بیت جن قصبے کے مغرب میں واقع ہے اور جو پہلے ایک روسی فوجی چوکی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وفد نے ان بعض فوجی مقامات کا معائنہ کیا جو سابق حکومت کے دور میں روسی افواج کے ہیڈ کوارٹر تھے۔ جن علاقوں سے وفد گزرا وہاں شامی جنرل سیکوٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔