ایشیا کپ ، قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا ہے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
لاس اینجلس: آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس میں آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے بتایا ہے کہ آگ ایک جگہ تک محدود رہی دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کیلیفورنیا پولیس نے بتایا ہے کہ آگ سے فوری طور پر ارد گرد کی آبادی کو خطرہ نہیں تھا، اس لیے کسی قسم کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ بیان میں مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ۔