خواجہ آصف کا افغانستان سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے‘جے یو آئی ( س)
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خواجہ آصف نے پہلے سلطان محمودغزنوی کے متعلق ہرزہ سرائی کی اوراب کہتے ہیں افغانستان دشمن ملک ہے یہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، خواجہ آصف وزارت دفاع جیسے اہم منصب پر فائز ہیں افغانستان کے خلاف تعصب پر مبنی بیان سے ہمسایہ ملک سے تعلقات خراب ہوں گے ، شہبازشریف نوازشریف خواجہ آصف کے بیانات کانوٹس لیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے مابین اتحاد اور بہتر تعلقات کی ضرورت ہے، پاکستان اور افغانستان کی ترقی اور بقاء ایک دوسرے پر منحصرہے ،ہمارے ملک میں افغانستان سے نہیں حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آگ لگی ہوئی ہے، خواجہ آصف کوفوری طورپرافغان قوم سے معافی مانگ لینی چاہیے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ ا صف
پڑھیں:
امیر بالاج قتل کیس،سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے لاہور پولیس سے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگی ہے،سی سی ڈی کی ٹیمیں دبئی سے طیفی بٹ کو لاہور لانے کیلئے روانہ ہوگئی ہیں جہاں سی سی ڈی نے گزشتہ رات طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیاتھا۔(جاری ہے)
امیر بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ اور عقیل بٹ عرف گوگی بٹ نامزد ملزم ہیں،عقیل بٹ عرف گوگی بٹ عدالت سے ضمانت پر ہے۔امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش اس وقت لاہور پولیس کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کر رہی ہے،خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ امیر بالاج قتل میں اشتہاری ملزم تھا۔