غزہ کے لوگ تاریخ رقم کرر ہے ہیں‘نصراللہ چنا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی/بدین (اسٹاف رپورٹر+نامہ نگار) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ دورحاضرکے سب سے بڑے حق وباطل کے معرکہ میں بڑی تاریخ رقم کر ہے ہیں وہ اللہ کی مددونصرت کے ساتھ صہیونیت کاغرورخاک میں ملاکرثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسرائیل نواز خاتون کی وزیراعظم کے جہاز میں اقوام متحدہ اجلاس میں پہنچنا شہدائے غزہ کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان میں حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہدکررہی ہے اوراس کے لیے عوام کوبھی جماعت اسلامی کاساتھ دینا چاہیے۔سیرت طیبہ کامیاب زندگی گذارنے کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنگریوں میں سیرت النبیﷺ کے جلسے سے خطاب کے دورا کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دین اسلام کے فہم کے لیے سیدابوالاعلی مودی کے تحریر کردہ لٹریچرکامطالعہ کریں اور اسلام کی اصل روح کواپنی زندگیوں میں شامل کریں اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر علی مردان شاہ نے کہاکہ حضورپاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اورقرآن پاک ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اگر ہم ان پر عمل کریں تو اج بھی طاغوت ہم سے ٹکرانے سے گھبرائے گا ۔پاک بھارت حالیہ جنگ میں جب ہم نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیااورمشکل وقت میں اللہ تعالیٰ سے رہنمائی اور مدد مانگی تو کامیابی ہمارامقدربنی۔اس موقع پر مولانا عبدالکریم بلیدی،پروفیسر احمد علی بلیدی،مولانا غلام رسول احمدانی،جنیدالرحمان لوندودیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔