جرمنی افغانستان کے ساتھ ملک بدری سے متعلق معاہدے کا خواہاں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا معاہدہ چاہتے ہیں اور برلن حکومت اس معاملے پر طالبان سے بات چیت شروع کرے گی۔ وزیر داخلہ الیگزانڈر ڈوبرنٹ نے جرمن اخبار بلڈ ام زونٹاگ کو بتایا کہ جرمنی کابل سے براہِ راست مذاکرات کرے گا تاکہ ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا سکے جو جرمنی میں جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں یا جنہیں سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ حکام اکتوبر میں کابل جائیں گے تاکہ ان افغان شہریوں کی واپسی پر بات کی جا سکے ۔ ملک بدری کے لیے خصوصی چارٹرڈ فلائٹس کے بجائے عام کمرشل پروازیں استعمال کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ جرمنی پہلے ہی جولائی میں درجنوں افغان باشندوں کو ملک بدر کر چکا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کی تنظیموں نے جرمنی کے اب تک کی گئی 2ملک بدریوں پر شدید تنقید کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی اے نے ’سم‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا
ویب ڈیسک :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے جس کا استعمال کرکے کوئی جرم بھی ہوسکتا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آپ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر ہیں۔
سم چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری بلاک کروائیں۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی سم صرف اصلی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے لیں۔