بطور صدر اے سی سی کچھ غلط نہیں کیا، محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بطور صدر ایشین کرکٹ کونسل میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کوئی معافی نہیں مانگی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے لیے تیار ہوں، بھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے ٹرافی وصول کرلیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اے سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نائب سربراہ راجیو شکلا نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تو محسن نقوی نے یاددہانی کرائی کہ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ معاملہ شامل نہیں ہے۔
راجیو شکلا کو بتایا گیا کہ ایشیا کپ کے فائنل کے بعد صدر محسن نقوی اسٹیڈیم میں موجود تھے مگر بھارتی کرکٹ ٹیم نے خود ہی ٹرافی لینے سے انکار کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ کے بعد سیاسی بیانات دینے کی مذمت بھی کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے، محسن نقوی
وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر اسٹیکرز چیک کیے۔ اس دوران ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیٹکٹر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء 2 گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر اظہار ناراضگی کیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔
وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر اسٹیکرز چیک کیے۔ اس دوران ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیٹکٹر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔
ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانیوالے ایک مسافر کو امیگریشن کاونٹرپر روکا گیا اور آف لوڈ کیے گئے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی، اپنی جیب سے انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ہوگی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔