میں نے کچھ غلط نہیں کیا،بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا، محسن نقوی ڈٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
میں نے کچھ غلط نہیں کیا،بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا، محسن نقوی ڈٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا،ٹرافی میرے دفتر پڑی ہے،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا آکر لے جائیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرصدر اےسی سی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دےدیا، کہا بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے اورجھوٹ کاسہارا لیتا ہے،نہ میں نے کچھ غلط کیاہے نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے،نہ ہی میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی مانگوں گا۔
اے سی سی صدرکی حیثیت سےفائنل والےدن ٹرافی دینے کےلیےتیارتھا اوراب بھی تیار ہوں،وہ واقعی چاہتے ہیں،تو وہ اے سی سی کےدفتر آئیں اور مجھ سے ٹرافی وصول کریں،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا۔
محسن نقوی نےکہا بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گڑھ رہا ہے،میرے خلاف گھناونی سازش ہے،بھارتی میڈیاکامقصد صرف اپنےلوگوں کوگمراہ کرنا ہے،بدقسمتی سے،بھارت کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹنا جاری رکھےہوئے ہے،بھارتی بورڈ سے کھیل کی ساخت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجیل میں ہونے کے باوجود ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہے؟ عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا فخر زمان اورصائم ایوب ایشیا کپ کے بعد آئی ایل ٹی 20 میں بھی دھوم مچانے کو تیار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کا اشتراک،خطے میں کرکٹ کے فروغ کے نئے دروازے کھل گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟ آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے، پاکستانی صحافی کے سوال سوریا کمار بوکھلا گئے پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بی سی سی ا ئی سے کبھی معافی میں نے کچھ غلط مانگوں گا محسن نقوی
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔