من کا اس سے بہتر موقع میسر نہیں آئے گا، حماس کو بھی شامل کیا جائے: سیاسی رہنماؤں کا ملا جلا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور‘ قلعہ دیدار سنگھ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک دو ریاستی حل کے حوالے سے فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ جامعہ اشرفیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔ امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو سکتا۔ جن ممالک نے جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سابق سفارتکار عبدالباسط نے کہا فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونا پاکستان کیلئے سنگین غلطی ہو گی۔ فضل الرحمان نے کہا نوبل انعام ٹرمپ کیلئے ہوسکتا ہے۔ سیاسی جماعتیں ہوں یا حکمران جماعتیں مسئلہ فلسطین کو وہ مقام نہیں دے رہیں جو ملنا چاہیئے اور پاکستان میں کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہ سوچے۔ حکومت کے وقت پورا کرنے یا نہ کرنے کا دارو مدار اسٹیبلشمنٹ پر منحصر ہے۔ اگر تعلقات اچھے رہے تو وقت پورا ہوگا وگرنہ نہیں ہوگا۔ اور اب عمران خان کی رہائی ضرور ہونی چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیس نکاتی منصوبہ پر حکمرانوں کی تائید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے مکمل مسترد کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی قوم کو یہ حق ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ ادھر مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا کے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی‘ غزہ سے اسرائیلی فوج کی فوری واپسی ہونی چایئے۔ امن کا اس سے بہتر اور کوئی موقع میسر نہیں آئے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان سعودی معاہدے سے عالم اسلام میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہوگا۔ پاکستان کی کوششوں سے غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد پاکستان کی وقار میں مزید اضافہ ہو گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ یہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر آئے روز کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کو ایشیائی ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہوتا ہوا سب دیکھیں گے۔ حاجی مدثر قیوم ناہرا نے مزید کہا کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی، حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے جلد از جلد صحتیا بی کی دعا ہے‘‘ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو عبرت ناک سزا دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کی نے کہا
پڑھیں:
دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے،رانا مشہود
دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے،رانا مشہود WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخان نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا، نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، ان میں سرمایہ کاری ہی ہمارا مستقبل ہے۔
کامن ویلتھ یوتھ منسٹرئیل ٹاسک فورس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے،پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ، نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار دیکھنا چاہتے ہیں، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوتھ سمٹ کے ذریعے نوجوانوں کے لیے ایک نیا بین الاقوامی پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے،اسلام آباد یوتھ ڈیکلریشن نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہو گا۔
رانا مشہود احمد خاںنے کہا کہ ہم دولتِ مشترکہ کے 1 اعشاریہ6بلین نوجوانوں کے لیے بامعنی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں،مشترکہ ترقی تب ہی ممکن ہے جب نوجوانوں کو قیادت میں حقیقی جگہ دی جائے،پاکستان نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور شمولیت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف ترمیم پارلیمنٹ کا حق، مزید کرنا پڑی تو کرینگے، ججز کے استعفے سیاسی ہیں، طلال چودھری چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا، فیلڈ مارشلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم