سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31 دسمبر سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن اسی سال سعودی ولی عہد کا دورہ کنفرم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دورہ پاکستان کا فیصلہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دورہ پاکستان کا فیصلہ سعودی ولی عہد وی نیوز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی ولی عہد پاکستان کا کا دورہ
پڑھیں:
پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے تحت کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع دیکھی گئی۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی ہے، جس میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں، جبکہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں نے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ساتھ تقریباً 30 فیصد رجسٹریشنز ملک کے دیگر 250 شہروں اور قصبوں سے بھی ہوئی ہیں، جو کاروباری سرگرمیوں میں یکساں اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔