ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس گاؤں میں کوئی سرکاری اسکول موجود نہیں تھا اور سینکڑوں بچے زیور تعلیم سے محروم تھے، وہاں اسکول کا قیام اور اساتذہ کی محنت لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے گاؤں بشام خان لہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد و امام بارگاہ میں قائم او ٹی ایس اسکول کا معائنہ کیا اور طلبہ سے خطاب کیا۔ تقریب میں ہونہار طلبہ میں کاپیاں اور پنسلیں تقسیم کی گئیں۔ طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علم انسان کی دین و دنیا میں کامیابی کا سبب ہے۔ قرآن کریم نے علم کو بڑی اہمیت دی ہے، قلم اور کتاب انسانی دانش کا وسیلہ ہیں۔ ایک ایسے محروم گاؤں میں جہاں کوئی سرکاری اسکول موجود نہیں تھا اور سینکڑوں بچے زیور تعلیم سے محروم تھے، وہاں اسکول کا قیام اور اساتذہ کی محنت لائق تحسین ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے۔ احادیث نبوی میں علم و دانش کی اہمیت کو بار بار اجاگر کیا گیا ہے، لہٰذا ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر اسکول کے استاد محمد قاسم لہر نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں چند سال قبل تک کوئی اسکول نہیں تھا۔ الحمدللہ آج اس اسکول میں 130 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔ بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ سید ظفر عباس شمسی و دیگر رہنماؤں نے رجب علی لہر ضلعی رہنماء ایمپلائز ونگ مجلس وحدت مسلمین جعفرآباد سے ان کے دادا کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود اسکول کا

پڑھیں:

حیدرآباد: پبلک اسکول روڈ پر پڑنے والے گڑھے کا منظر ، گڑھا رہائشیوں اور مسافروں کیلیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • لاہور، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کا دورہ، طالبات سے خطاب
  • مجلس وحدت مسلمین ملت کی امیدوں کا مرکز ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • 214 اسکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق
  • کراچی، گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں بچے پر تشدد
  • حیدرآباد: پبلک اسکول روڈ پر پڑنے والے گڑھے کا منظر ، گڑھا رہائشیوں اور مسافروں کیلیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
  • ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ حیات نجفی کو اہم ذمہ داریاں تفویض
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکول اور کالجز کی نجکاری کی منظوری دے دی
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکول اور کالجز کی نجکاری کی منظوری دے دی
  • اسلام آباد: آئی ایف سی کی پاکستان کی قائم مقام کنٹری منیجرناز خان وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کررہی ہیں
  • فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ نہیں، بلکہ فلسطینی عوام کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی