بولان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کا اجلاس، ضلعی ورکنگ کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
جنوبی بلوچستان ورکنگ کمیٹی کے اراکین علامہ ظفر عباس شمسی اور سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ تنظیم کو فعال بنانے کیلئے گراس روٹ لیول پر جدوجہد ناگزیر ہے۔ جنوبی بلوچستان کے ہر گاؤں اور تحصیل میں تنظیم کو فعال اور مؤثر بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی کے ضلع بولان کی تحصیل ڈھاڈر کے تنظیمی دورے کے موقع پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری علامہ ذوالفقار علی سعیدی، نائب صدر ضلع بولان سید مشتاق شاہ دوپاسی اور کارکنان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع بولان کی ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں سید انور شاہ دوپاسی، سید مشتاق شاہ دوپاسی، قاضی جمیل احمد انصاری اور پروز احمد چھلگری شامل ہیں۔ محلہ سادات کے یونٹ کی نئی کابینہ بھی تشکیل دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تنظیم کو فعال بنانے کے لئے گراس روٹ لیول پر جدوجہد ناگزیر ہے اور نوجوانوں کو صف اول میں لانا وقت کی ضرورت ہے۔ علامہ سہیل اکبر شیرازی نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی بلوچستان کے ہر گاؤں اور تحصیل میں تنظیم کو فعال اور مؤثر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام کارکنوں نے صوبائی و مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جدوجہد میں شامل ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس کا اختتام دعا اور تجدید عزم سے کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی بلوچستان تنظیم کو فعال ورکنگ کمیٹی
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔