اپوزیشن سے متعلق فیصلوں کااختیار اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا،سلمان راجا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا کے مطابق اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا باہر اپوزیشن اتحاد کے ذریعے فیصلے کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی
پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جنید اکبر نے وکلا کی جانب سے اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہ پہنچانے کا نقطہ اٹھایا، جنید اکبر نے کہا تمام ممبران اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اڈیالہ جا کر چند وکلاءغلط معلومات پہنچاتے ہیں۔جنید اکبر نے کہا ممبران اسمبلی کی قربانیوں کے بارے میں اڈیالہ کچھ نہیں بتایا جاتا، جنید اکبر نے کہا اڈیالہ میں چند رہنماو¿ں اور صرف مخصوص گروپ کا موقف پہنچایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے وکلا کی جانب سے غلط پیغامات پہنچانے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔سلمان اکرم راجا نے کہا عدالتی احکامات اور سماعت کی وجہ سے میری محض 4 ملاقاتیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارلیمانی پارٹی تک پہنچایا، سلمان اکرم راجا نے کہا بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا باہر اپوزیشن اتحاد کے ذریعے فیصلے کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا۔سلمان اکرم راجا نے کہا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کی تشویش بانی کے سامنے رکھیں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا بانی پی ٹی آئی کو پارٹی ارکان قومی اسمبلی کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے کہا بانی پی ٹی آئی جنید اکبر نے کے مطابق
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز