کراچی: شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-02-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس تھانے کی حدود کالا پل ہزارہ کالونی سی ایریا کے مکان نمبر 454 سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق شوہر نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایس ایس پی ساوتھ محظور علی نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت راجا سعید اور اس کی بیوی 25سالہ ثنا زوجہ سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی شادی کو 5 برس گزر چکے تھے تاہم ان کے ہاں اولاد نہیں تھی اور کچھ عرصے سے میاں بیوی کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: گلستانِ جوہر میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، شہریوں میں خوف و ہراس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستانِ جوہر میں دن دہاڑے پیش آنے والی 50 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا، جبکہ پولیس کی مبینہ سستی اور غفلت نے متاثرہ خاندان کو انصاف سے محروم کر دیا ہے۔