کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی میں قاقع کالا پل ہزارہ کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کالا پل میں واقع ہزارہ کالونی کی بانس والی گلی میں گھر کے اندر سے میاں اور بیوی کی گولیاں لگی ہوئی خون میں لت پت لاشیں ملیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔
ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ میاں اور بیوی میں جھگڑے کے دوران میاں نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
انھوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو نائن ایم ایم پستول اور گولیوں کے 3 خول ملے ہیں جنھیں پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ میاں کی شناخت راجہ سعید اور بیوی کو ثنا کے نام سے شناخت کیا گیا اور ان کی عمریں 28 سے 32 سال کے درمیان تھیں۔ دونوں کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی جبکہ میاں ڈرائیونگ کرتا تھا۔
پولیس نے شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا ہے جس نے وقوعہ سے دستیاب شواہد کو حاصل کر کے محفوظ کیا ہے۔
بعدازاں پولیس نے میاں اور بیوی کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ۔
دوسری جانب بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے راجہ سعید کے حوالے سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈیفنس طوبیٰ مسجد کے قریب جم چلاتا تھا جس نے پسند کی شادی کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیوی کو قتل اور بیوی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔