Daily Mumtaz:
2025-10-04@16:50:23 GMT

جنوبی وزیرستان اپر میں بم دھماکہ، 9 اہلکار شہید، 8 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

جنوبی وزیرستان اپر میں بم دھماکہ، 9 اہلکار شہید، 8 زخمی

جنوبی وزیرستان میں سرویکیئی کے علاقے مولے خان سرائے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے میں 9 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایاگیاکہ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

پشاورکے علاقے ماڑی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
  • پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
  • پشاور کے نواح میں دھماکا ایک پولیس اہلکار شہید
  • تہران یونیورسٹی میں دھماکہ، ایک ہلاک 4 زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • پشاور: گھڑی قمر دین چوک میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
  • پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی
  • جرمن شخص کی والدین پر فائرنگ کے بعد خودکشی، فیسٹیول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی
  • آزاد کشمیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، 9 زخمی