Express News:
2025-11-18@22:43:48 GMT

سلمان علی آغا نے رنر اپ کا چیک وصول کرکے کیوں پھینکا؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

کراچی:

ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے رنر اپ کا چیک پھینکے جانے کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے عہدیدار امین الاسلام بلبل سے رنر اپ کا چیک وصول کرنے کے بعد  فوراً تیز انداز میں پھینک دیتے ہیں۔

آغا سلمان کے اس عمل پر بھارتیوں نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستانی کپتان نے بھارتی مہمان سے چیک وصول کرکے سب کے سامنے ہتک آمیز انداز میں پھیک کر انکی توہین کی ہے اور انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا ہے۔

تاہم معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ جس شخصیت کو بھارتی کہا جارہا ہے وہ اصل میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام ہیں۔ سلمان علی آغا کا چیک پھینکنا دانستاً نہیں تھا بلکہ چیک دینے کے فوراً بعد انہیں پریزنٹر نے اپنے پاس آنے کو کہا تو انہوں نے جلدی میں چیک کو رکھنے کی کوشش کی جس سے دیکھنے والوں کو لگا کہ شائد چیک کو پھینکا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اختتامی تقریب تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ 

بھارتی ٹیم کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور کھیل کو سیاست زدہ کرنے کے باعث تاریخ میں پہلی بار کسی ایشیا کپ میں فاتح ٹیم کو ٹرافی نہیں دی جاسکی۔

Salman Ali agha throw s away cheque that pakistan got as a runner up of this asian cup #IndianCricket #IndiaVsPakistan pic.

twitter.com/8ysbpnenrq

— NTRneel ???? (@TarakNTRneel) September 29, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان علی ا غا کا چیک

پڑھیں:

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی رونمائی کی اس تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا شریک ہوئے، جبکہ سری لنکا کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈاسن شاناکا نے ٹیم کی نمائندگی کی۔

Captains with the tri-series prize ©️????

KFC Presents VGOTEL Mobile Tri-Nation Series 2025 trophy unveiled ????#CricketKiJeet | #PAKvZIM | #PAKvSL | #SLvZIM pic.twitter.com/k775Xh08Sz

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2025

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سری لنکا کے کپتان چریتھ اسالنکا طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔

اسی وجہ سے وہ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

سہ ملکی سیریز کا آغاز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ سے ہوگا۔

لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 4،4 میچز کھیلے گی، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سہ ملکی سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 اہم کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو ذاتی وجوہات کے باعث سیریز میں موجود نہیں ہوں گے۔

بورڈ نے بتایا کہ کپتان کی غیر موجودگی میں ڈاسن شاناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان ٹرافی رونمائی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم زمبابوے سری لنکا سہ ملکی سیریز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • پتنگ کیوں اڑائی، باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا
  • کراچی، خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے
  • بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے