ارشاد قریشی: پی ٹی آئی کے بانی دو سال سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اب اچانک یہ اطلاع آئی ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذمہ دار ذرائع بتا رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ بانی اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی دونوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہاں آج کل توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ عدالتوں کے اصل  کمروں میں بانی اور ان کی بیوی کے خلاف بنے مقدمات کی سماعت مین  بہت سے سکیورٹی رسک انوالو ہیں جن کا سامنا بانی کی اسلام آباد اور راولپنڈی کی عدالتوں میں  مقدمات کی سماعت کے لئے جانے کے دوران کئی بار ہوا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان پر بنے مقدمات کی سماعت سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے جیل میں ہی کی جائے گی۔  ذرائع بتا رہے ہیں کہ بانی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ طے تو ہو چکا ہے لیکن اس پر عمل کرنے کے لئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ختم ہونے کا انتظار کیا جائے گا۔

کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا   

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو  حفاظت کے ساتھ رکھنے کے لئے  راولپنڈی میں  قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کر لی گئی ہے۔ 

خصوصی جیل کے قیام کے لئے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے خاموشی سے پورے کر لیئے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کیساتھ بشری بی بی کو بھی نئی تعمیر کی گئی  خصوصی جیل میں منتقل کیئے جانے کا امکان ہے

لاہوریوں کے لیے خوشخبری

منتقلی توشہ خانہ کیس کے فیصلہ کے بعد

مصدقہ اطلاع یہ ہے کہ  توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشری بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کئے جانے کا امکان۔

نئی خصوصی جیل کا قیام؛عملہ تعینات ہو چکا

مرنے کے بعد انسانی جسم کےساتھ شروع ہونے والا حیرت انگیز اور دلچسپ عمل

پی ٹی آئی کے بانی کی طوئل عرصہ تک قید کے دوران سکیورٹی اور دوسرے سنجیدہ مسائل کو لے کر انتظامیہ نے آخر کار ایک نئی الگ جیل ہی بنانے کا فیصلہ کیا، اس فیصلہ کے تمام قانونی مراحل خاموشی سے مکمل کئے گئے، اب سب کچھ مکمل ہو چکا ہے اور نئی خاص جیل کے لئے عملہ بھی تعینات کیا جا چکا ہے جس کے نوٹیفیکیشن کی کاپی سٹی42 کے پاس موجود ہے۔ ب

انی پی ٹی آئی کیلئے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرنے کا کام مکمل خاموشی کے ساتھ کیا گیا۔ 
خصوصی جیل کے اندر کے تمام انتظامات، اس جیل کی سکیورٹی کے انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلئے گئے۔ 

نوجوانوں کو روزگار کیلئے نیا قدم، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کابینہ سے منظور

خصوصی جیل کا خاص عملہ؛ کب تقرر ہوا
خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 31 جولائی سے تعینات کردیا گیا۔
خصوصی جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریزن عامر فیاض بھٹی کو سونپ دی گئی۔
اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے قریبا 40 افراد پر مشتمل عملے کا راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا روف نے عملے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خصوصی جیل ک میں سکیورٹی اور قیدیوں کی دیکھ بھال کے تمام لوازمات پورے کرلئے گئے ہیں۔
خصوصی جیل کیلئے سیکورٹی اور نگرانی کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ہے۔
چالیس افراد پر مشتمل جیل عملہ 24 گھنٹے خصوصی جیل میں تعینات رہے گا۔

لیسکو میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ٹی ایل پی کیخلاف ملک بھر میں کارروائی کیلیے وفاق سے درخواست کافیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کیلیے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شیئر کرنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دے دیا امن کی مضبوطی کیلیے 5 بڑے وفاق المدارس نے مساجد اور آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں، نہیں چاہتے کہ وہ چندے کیلیے ہاتھ پھیلائیں۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
  • ٹی ایل پی کیخلاف ملک بھر میں کارروائی کیلیے وفاق سے درخواست کافیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، متعدد افراد زیر حراست
  • عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
  • پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر اہم پیشرفت
  • شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دی جائے، بنگلہ دیش کی خصوصی کرائم ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا