ویسٹ انڈین اوپنرز نے بھارتی اوپنرز کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں لگاتار دو شکستوں کے بعد تیسرے میچ میں نیپال کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز نے 123 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 46 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
فاتح ٹیم کے عامر جانگو 45 گیندوں پر 74 اور اکیم آگسٹے 29 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور اس شراکت داری سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا۔
عامر جانگو اور اکیم آگسٹے کی 123 رنز کی پارٹنرشپ نیپال کے خلاف ٹی ٹوئںٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ اور یشسوی جیسوال کے پاس تھا جنہوں نے نیپال کے خلاف ہانگزو ایشین گیمز 2023 میں 103 رنز کی شراکت داری کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟
معروف اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر شدید برہمی کا شکار ہے اور یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے۔
Despite becoming champions, the BCCI is furious over not receiving the trophy, and the matter remains unresolved. Mohsin Naqvi has become a thorn in the eyes of India, and a no-confidence motion is expected. The PCB is prepared to foil every negative tactic from India
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 2, 2025
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے ہیں اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کی توقع ہے۔ تاہم، پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت کی ہر منفی حکمتِ عملی کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔
معاملے پر کرکٹ شائقین اور ماہرین کی گہری نظر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس تنازع پر مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ بھارت بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پاکستان ٹرافی سلیم خالق کرکٹ