بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں سات کشمیریوں کو شہید کیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ذرائٰع کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور سات بچے یتیم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ ستمبر میں ایک بچے سمیت سات کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائٰع کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور سات بچے یتیم ہو گئے۔بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی 163 کارروائیوں میں طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے 101 افراد کو زخمی اور 351 کو گرفتار کر لیا۔ قابض حکام نے ایک ماہ کے دوران مختلف بہانوں سے 10 کشمیریوں کی جائیدادیں بھی ضبط کر لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید کیا
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔