Jasarat News:
2026-07-24@03:41:33 GMT

بھارت کی غلاظت

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاک بھارت جنگ میں بھارت جب سے پاکستان سے ذلت آمیز سے دو چار ہوا ہے ایسا محسوس ہورہا کہ اس کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور وہ اپنی شکست کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے اس کا اظہار وہ متعدد بار کر چکا ہے اس کا ایک اور مظاہرہ پاکستان بھارت کے کرکٹ میچ کے دوران دبئی میں دیکھنے میں آیا۔ جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹرافی نہیں لی تو بھارت کو جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور تو اور اپنے پرائے سب بھارت پر اب تھو تھو کررہے ہیں۔ بھارت نے اپنے پاگل پن کو سچ ثابت کرنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ دبئی میں محسن نقوی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروائے اور اس پر اب بھارتی کرکٹ بورڈ سر جوڑ کر بیٹھ گیا ہے اور محسن نقوی کے خلاف دبئی میں مقدمہ درج کرانے پر غورکیا جارہا ہے۔ بھارت کے میڈیا ہمیشہ ہی سے جھوٹ پر چلتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں نے نہ تو بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی کبھی مانگوں گا۔

بھارت کی اس ہٹ دھرمی اور ایشیا کپ ٹرافی کے تنازع پر نیا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی پھیلائی گئی خبروں کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ’میں نے نہ تو بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی کبھی مانگوں گا۔ بھارتی میڈیا جھوٹ پر چلتا ہے، حقائق پر نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں اے سی سی اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا لیکن محسن نقوی نے واضح کر دیا کہ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں۔ ذرائع کے مطابق راجیو شکلا نے بار بار ٹرافی کے لیے اصرار کیا لیکن محسن نقوی نے کہا کہ ’اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو خود اے سی سی کے دفتر آ کر وصول کرے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وہ فائنل کے روز بھی ٹرافی دینے کے لیے موجود تھے لیکن بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ نتیجتاً تقریب ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور میدان میں رکھی ٹرافی واپس لے جائی گئی۔ جبکہ بھارتی کھلاڑی اس کا انتظار کرتے رہ گئے۔ بھارتی میڈیا اور بورڈ نے اس معاملے کو سیاست کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے محسن نقوی کے خلاف دبئی میں ٹرافی کی ’’چوری‘‘ اور ’’زبردستی قبضے‘‘ کی شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ جس پر محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ وہ بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کھیل کو سیاست میں گھسیٹ رہا ہے اور یہ رویہ نہ صرف کرکٹ کی غیر جانبداری بلکہ کھیل کی اصل روح کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال کر اپنے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، جبکہ سابق بھارتی کرکٹرز کپل دیو اور سید کرمانی خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنا افسوسناک عمل ہے اور اس کے مستقبل میں خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ بھارت نے کھیل میں سیاست کو داخل کر کے خود اپنے لیے مسائل کھڑے کر دیے ہیں اور اپنے غیر سب اس کے خلاف ہوگئے ہیں۔ پاکستان ہار کر جیت گیا ہے اور بھارت جیت کر ہار گیا ہے۔ ہندوتوا جو کہ بھارت میں مسلم دشمنی میں پاگل ہوگیا ہے اور اس نے مسلمانوں ودیگر اقلیتوں کو دیوار سے لگایا ہوا ہے ایسے میں ایشیا کپ کے فائنل میں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیاہ داغ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بھارت نے اپنی گندی ذہنیت سے کرکٹ کے ماحول کو گندا کردیا ہے اور اس کی یہ غلاظت کبھی بھی بھلائی نہیں جاسکے گی۔

قاسم جمال.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ کرکٹ بورڈ کے خلاف ہے اور اور اس

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا