Jasarat News:
2025-11-18@15:55:24 GMT

راجیو شکلا نے صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

راجیو شکلا نے صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی : محسن نقوی کی زیرِ صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔

محسن نقوی نے انہیں جواب دیا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے وصول کر لے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اختتامی تقریب میں سربراہ اے سی سی محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس رویے کی وجہ سے اختتامی تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کے بعد منتظمین نے میدان میں رکھی ٹرافی کو واپس کمرے میں پہنچادیا، بھارتی ٹیم ٹرافی کے انتظار میں منہ تکتی رہ گئی۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسن نقوی اے سی سی

پڑھیں:

سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟

سہ ملکی سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 اہم کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو ذاتی وجوہات کے باعث سیریز میں موجود نہیں ہوں گے۔

بورڈ نے بتایا کہ کپتان کی غیر موجودگی میں ڈاسن شاناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سری لنکن بورڈ سری لنکن ٹیم کھلاڑی واپس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی سے اختلافات؛ اظہرعلی نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،محسن نقوی
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی وطن واپس روانہ
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • پاکستان شاہینز کی جیت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • بھارتی کپتان شبمن گل جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران شدید انجری کا شکار، آئی سی یو میں داخل