بھارت کو ٹرافی چاہئے ہے تو سوریا کماریادیو دفتر آکر مجھ سے لے لیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا مسلسل ٹرافی لینے کے لیے اصرار کرتا رہا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح کیا اب اگر ٹرافی چاہیے تو سوریا کمار یادیو اے سی سی دفتر آکر مجھ لے لیں۔
میڈیازرائع کے مطابق اجلاس میں بی سی سی آئی کے اعلی عہدیدار راجیو شکلا نے بار بار ایشیا کپ ٹرافی پر اصرار کیا جس پر چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ یہ بات اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
تاہم، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جاتا رہا جس پر انہیں جواب دیا کہ فائنل کے بعد اے سی سی صدر محسن نقوی ٹرافی دینے اسٹیج پر موجود تھے، ٹرافی لینے سے انکار بھارتی کرکٹ ٹیم نے کیا۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ اب اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں آکر مجھ سے لے لیں، یا پھر تقریب منعقد کرکے اے سی سی صدر سے وصول کرلیں۔
اجلاس کے دوران گرما گرمی زیادہ بڑھی تو اے سی سی، پی سی بی ، بی سی سی آئی ، سری لنکن بورڈ اور افغان بورڈ کو معاملہ حل کرنے کا مشترکہ ٹاسک دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیاکپ 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ کے دوران پہلے کپتان اور پھر قومی ٹیم سے ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی۔
یہی نہیں، میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان نے پہلگام واقعے کا ذکر کرکے کرکٹ میں سیاست لے آئے اور پھر فائنل جیتنے کے بعد بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے ہی انکار کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کے دوران اے سی سی
پڑھیں:
سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمے داریاں مل گئیں
سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمے داریاں مل گئیں۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات دیکھیں گے، انہیں پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے، وہ ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے۔سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے۔