جو کارکردگی دکھائیگا اسے غیر ملکی لیگز کا این او سی ملے گا، پی سی بی کا اصولی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دیے گئے ہیں۔این او سی کی معطلی سے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان ، حارث رؤف ، شاداب خان اور فہیم اشرف براہِ راست متاثر ہوں گے، انہیں پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں این او سی صرف انہی کرکٹرز کو دیے جائیں گے جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جو کھلاڑی مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکیں گے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کوچز کے ساتھ اپنی صلاحیتوں پر کام کرنا ہوگا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ قومی کرکٹرز کی ترجیح پاکستان کی نمائندگی اور کارکردگی میں بہتری ہو، غیر ملکی لیگز میں شرکت صرف ان کھلاڑیوں کو ملے جو میدان میں اپنی کارکردگی ثابت کریں گے۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: غیر ملکی لیگز پی سی بی
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔