data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی کے اجرا کو کارکردگی سے مشروط کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو دیے گئے تمام این او سی تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

این او سی کی معطلی سے براہِ راست متاثر ہونے والے نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف، شاداب خان اور فہیم اشرف شامل ہیں، جنہیں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے گئے تھے۔

 

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-08-15
کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطلی کا دورانیہ بڑھ گیا،کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • چین کا کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
  • اشتہار
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی
  • انقلاب…………… اقبال
  • مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ
  • القرآن
  • جاپان کے اسکول
  • اولاد کی کامیابی کا راز
  • حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ