قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے این او سی معطل
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کردیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
این او سی معطلی کا فیصلہ بھارت سے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کیا گیا۔
فیصلے سے بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے۔
پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔
بگ بیش لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا جو 25 جنوری تک جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے غنی رائل ٹورنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی،غنی رائل ٹورنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی، پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے فائنل مقابلے میں وائٹل ٹی کرکٹ ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعدشکست دی -پنجاب پولیس کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹرآصف علی نے چھتیس گیندوں پر شاندار ننانوے رنزبنا کرٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت ملک بھر سے آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت تمام ٹیموں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے نمائندگی کی،آئی جی پنجاب کی ٹیم کے پیٹرن ان چیف ایڈیشنل آئی جی آئی اے، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شاندارفتح پر مبارکباد،انہوں نے کہا ہےپنجاب پولیس کے کھلاڑی کرکٹ سمیت تمام سپورٹس سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ، ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی،سرپرستی کیلئے بھرپوراقدامات کئے جا رہے ہیں –