ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے پر تنازع کھڑا ہوا تھا۔ ہاکی ٹیموں کے اس مثبت رویے کو کرکٹ میں پیش آئے واقعے کے برعکس ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس نے کھیلوں میں شائستگی اور باہمی احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

ماہم افضل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے لیے ایک سبق ہے۔ جو کچھ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کیا اس نے کھیل کی روح کو ٹھیس پہنچائی۔

Before #PAKvIND at Sultan Johor Hockey Cup, India's junior hockey team greeted Pakistan players with grace.

A lesson for @BCCI & @ICC. What the Indian cricket team did under ICC umbrella broke the spirit of sport & is evidence of planned theatrics shamed the game. @MohsinnaqviC42 pic.twitter.com/si7de6wtPt

— Maham Fazal (@MahamFazal_) October 14, 2025

احمد نعمان چوہدری نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ایسے ہی کھیلے جانے چاہئیں۔

That's how sports should be played. https://t.co/8RHDeA0mLa

— Ahmed Nauman Chaudhry (@AN_Chaudhry99) October 14, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہاں مصافحہ اس لیے ہوا کیونکہ یہاں آئی سی سی چیئرمین جے شاہ موجود نہیں تھے۔

@vikrantgupta73 why here Handshake ???? because here not have icc chairman jay shah https://t.co/WKwOp7TD53

— WingsOfPride (@SHOAIBM72948078) October 14, 2025

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا، میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔

 بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ 2023 کا فائنل جیتنے کے بعد اے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا اور نتیجتاً تقریب ٹرافی دیے بغیر ختم کر دی گئی تھی۔ اے سی سی انتظامیہ ٹرافی واپس لے گئی تھی اور جب کہ بھارتی ٹیم اسٹیج پر کھڑی انتظار کرتی رہ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ برابر

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

ملائشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے بھارت کے خلاف پہلے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کو دوسرے کوارٹر میں بھارت کے انمول اکا نے برابر کر دیا۔

تیسرے کوارٹر کے 39 ویں منٹ میں سفیان خان نے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔

چوتھے کوارٹر کے 47 ویں منٹ میں بھارت کے سوربھ آنند کشواہا نے گول کر کے برتری کو برابر کیا اور 53 ویں منٹ میں منمیت سنگھ نے تیسرا گول کر کے بھارت کو برتری دلا دی۔ جس کو 55 ویں منٹ میں سفیان خان نے ختم کیا۔

متعلقہ مضامین

  •  سلطان جوہر جونیئرہاکی کپ ‘پاکستان بھارت مقابلہ برابر‘کھلاڑیوں کا مصافحہ 
  • ہینڈ شیک تنازع ہاکی کے میدان میں ختم، پاک بھارت کھلاڑیوں کا روایتی ہائی فائیو
  • سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ برابر
  • سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر
  • سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ
  • کرکٹ ٹیم کے برعکس رویہ:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کرگئے
  • بھارتی فورسز ترقیوں اورانعامات کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی ہیں، کشمیری پنڈت کا انکشاف
  • کرکٹ اور ہاکی کو نچلی سطح پر ختم کردیا گیا،تباہی کا سبب سیاسی مداخلت ہے