ہینڈ شیک تنازع ہاکی کے میدان میں ختم، پاک بھارت کھلاڑیوں کا روایتی ہائی فائیو
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے عمدہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی انداز میں ہائی فائیو کیا، یوں دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں نے کرکٹ میں پیدا ہونے والے ہینڈ شیک تنازع کو ہاکی کے میدان میں خوشگوار انداز میں ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سدرا امین کی سرزنش
میچ کے آغاز میں قومی ترانوں کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی انداز میں آگے بڑھے اور ہائی فائیو کرتے ہوئے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی۔
ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں نے میچ سے قبل ہائی فائیو کیا ۔۔۔ ! pic.
— Ehtisham ul haq (@ehtishamulhaq87) October 14, 2025
یاد رہے کہ حالیہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعات سامنے آئے تھے۔
تاہم ہاکی کے میدان میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہتر اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماضی کی تلخیوں کو پسِ پشت ڈال دیا اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ہائی فائیو کرکے کھیل کی روح کو بحال کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’10 رنز سے کچھ نہیں بدلتا‘، بین اسٹوکس کا ’ہینڈ شیک‘ تنازع پر ردعمل
واضح رہے کہ ملائیشیا میں جاری ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 2 جبکہ کپتان حنان شاہد نے ایک گول اسکور کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپورٹس مین شپ سلطان آف جوہر ہاکی کپ کرکٹ ہینڈ شیک تنازع وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپورٹس مین شپ سلطان ا ف جوہر ہاکی کپ کرکٹ ہینڈ شیک تنازع وی نیوز ہائی فائیو ہینڈ شیک
پڑھیں:
گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، متعدد نئی انٹریاں
ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا اسمارٹ فون 17 پرو میکس کی تیسرے ہفتے بھی مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق شیاؤمی 17 پرو میکس پہلے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
شیاؤمی 15 ٹی پرو 5 جی چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 56 پانچویں، ون پلس 15 فائیو جی (نئی انٹری) اور شیاؤمی 17 پرو فائیو جی ساتویں پوزیشن پر ہیں۔
آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 17 فائیو جی (نئی انٹری)، ایپل آئی فون 17 نویں اور سام سنگ اے 17 فائیو جی (نئی انٹری) دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔