سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور: 13واں سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دیدی
میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول کیے، جن میں ایک پینالٹی کارنر پر حاصل کیا گیا، جبکہ کپتان حنان شاہد نے ایک گول اسکور کیا۔
دوسری جانب بھارت کی ٹیم کی طرف سے ارجیت سنگھ، سوربھ آنند اور من میت سنگھ نے ایک ایک گول داغا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر
یوں زبردست جوابی حملوں اور سخت مقابلے کے باوجود دونوں روایتی حریف ٹیمیں میچ کا فیصلہ کن نتیجہ حاصل نہ کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان بھارت میچ سلطان آف جوہر ہاکی کپ گول وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بھارت میچ سلطان ا ف جوہر ہاکی کپ گول وی نیوز ہاکی کپ
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی۔
بھارت نے 134.2 اوورز کھیلے تاہم حیران کن طور پر اس دوران ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔
یہ اپنی نوعیت کا دوسرا موقع ہے جب 500 سے زائد رنز بنے ہوں اور ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔
اس سے قبل 2018 میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے جس میں ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن شامل نہیں تھا۔
خیال رہے کہ اس میچ میں ویسٹ انڈین بولرز نے ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔ 518 رنز کے مجموعے میں صرف دو رنز ایکسٹرا کے بنے جو وائیڈ کے تھے۔