سلطان آف جوہر ہاکی کپ، برطانیہ نے پاکستان جونئیر ٹیم کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے ہی کوارٹر میں اُن کے کھلاڑیوں نے تین گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرلی، ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کیا۔
دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونئیر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔
پاکستان ٹیم ملنے والے پنالٹی اسٹروک سے بھی فائدہ نہیں اُٹھاسکی جو سفیان خان نے ضائع کردیا۔
تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا، آخری کواٹر میں برطانیہ نے مزید دو گول کرکے جیت پانچ ایک کے اسکور سے فتح حاصل کی۔
پاکستان ٹیم تیسرا میچ منگل کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برطانیہ نے
پڑھیں:
ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کتنے کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا؟ رپورٹ تیار
بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر حملے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے حملے میں 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا، خودکش جیکٹس میں بارودی مواد آگے اور پیچھے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق خودکش جیکٹس کے ٹکڑوں سے واضح ہےکہ 30 میٹر تک نقصان ممکن تھا، دھماکے خودکش تھے، ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا۔بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، دھماکے کی جگہ سے 8 دستی بم بھی ملے، 2 ملی میٹر سائزکے بال بیرنگ اور2 فٹ پرائما کارڈ بھی ملا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، بروقت جوابی کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا۔بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکواٹرز پر 24 نومبر کو ہونے والے حملے میں ایف سی کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، دہشتگردوں کے حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے۔