سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم آج روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

ابتدائی میچ میں میزبان ملائیشیا کو شکست دینے والی پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگرچہ پاکستان نے بہتر انداز سے مقابلہ شروع کیا، مگر برطانیہ نے ابتدا ہی میں تین گول کرکے برتری مضبوط کرلی تھی۔

پہلے کوارٹر میں ہینری میرکھم اور جونی ہیبٹ نے گیندکو جال میں پہنچایا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول بناکر پاکستانی ٹیم کا خسارہ کم کیا لیکن پھر حریف دفاعی پلیئرز نے مزید کوئی گول بنانے کا موقع نہیں دیا۔

تیسرے کوارٹر میں گول نہ ہوسکا اور چوتھے کوارٹر میں برطانیہ نے مزید دو گولز کر کے فتح کو یقینی بنالیا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کوارٹر میں میچ میں

پڑھیں:

ہاکی کی بحالی، مالی استحکام کیلیے پی ایچ بی کے قیام کی اشد ضرورت ہے، رانا مجاہد

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور مالی استحکام کے لیے پاکستان ہاکی بورڈ (پی ایچ بی) کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فی الحال آمدن کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ادائیگیوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہاکی کے تمام اسٹیڈیمز اور سہولیات براہِ راست پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حوالے کر دے، تو ان سے آمدن پیدا کر کے کھیل کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام یا سالانہ بنیادوں پر بجٹ مختص کرنے سے کھیل کو مستقل بنیادوں پر چلایا جا سکتا ہے اور فیڈریشن کو مالی مشکلات کے لیے کسی کا محتاج نہیں رہنا پڑے گا۔

رانا مجاہد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہاکی فیڈریشن تمام تر محدود وسائل کے باوجود قومی کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور امید ہے کہ حکومت اور اسپانسرز اس مشن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین کپ فٹبال کوالیفائر، سرحدی تنازع کے بعد پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل
  • دہلی ٹیسٹ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • سلطان آف جوہر ہاکی کپ، برطانیہ نے پاکستان جونئیر ٹیم کو شکست دیدی
  • ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی
  • کرکٹ اور ہاکی کو نچلی سطح پر ختم کردیا گیا،تباہی کا سبب سیاسی مداخلت ہے
  • سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان جونیئر ٹیم نے ملائیشیا کو بڑے مارجن سے ہرادیا
  • کوالالمپور: 13واں سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے شکست دی
  • ہاکی کی بحالی، مالی استحکام کیلیے پی ایچ بی کے قیام کی اشد ضرورت ہے، رانا مجاہد