اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز

ڈربن (آئی پی ایس )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈیویلئیرز بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے منفی رویے اور کھیل کے بیچ میں سیاست لانے پر برس پڑے ہیں۔اے بی ڈیویلئیرز نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق جنوبی افریقی کپتان نے اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیو میں کہا ہے کہ، بھارتی ٹیم اس بات سے خوش نہیں تھی کہ ٹرافی کون دے رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ کھیل میں نہیں آنا چاہیے۔ سیاست کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔ کھیل اپنی جگہ ہے اور اسے وہیں منایا جانا چاہیے۔

اے بی ڈیویلئیرز کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ، مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوا، لیکن امید ہے کہ مستقبل میں معاملات درست ہوجائیں گے۔ یہ صورتحال کھیل، کھلاڑیوں اور کرکٹرز کے لیے بہت مشکل تھی، اور مجھے یہ دیکھنا پسند نہیں آیا۔ اختتام میں کافی غیر آرام دہ ماحول بن گیا تھا۔ایشیا کپ 2025 کے اختتام پر بھارت کے فیصلے نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا تھا جب بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی کھلاڑی ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھوں وصول نہیں کرنا چاہتے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟ صمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟ مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سینیٹر مشتاق سے رابطہ منقطع، حکومت حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی ٹیم

پڑھیں:

سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو  بانٹ  دیا  جائے، شرجیل میمن

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر  وزیرسندھ شرجیل  انعام میمن کا کہنا ہےکہ سندھ کی تقسیم  مشکل نہیں نا ممکن ہے ، سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو  بانٹ  دیا  جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبہ توڑنے کی باتیں فضول ہیں، سندھ کی تقسیم ممکن نہیں ہے، 27 ویں ترمیم کے ایجنڈے میں بلدیات کا ذکر تھا ہی نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں 27 ویں ترمیم کے نکات بیان کیے۔

ایم کیو ایم  رہنما مصطفیٰ کمال کو  جواب  دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا  تھا کہ  بانی ایم کیو ایم کے  پیروکار ان کی طرح ملک کو توڑنے کی باتیں کریں گے، متحدہ اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم چاہتی ہےکہ ہم جذباتی جواب دیں اور  وہ سیاست کریں ، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی باتیں ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں، ایم کیو ایم کی سیاست کے تمام ہتھکنڈے ختم ہوچکے، ایم کیو ایم مثبت سیاست کرے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کر رہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کا ذکر میثاق جمہوریت میں بھی تھا،کوئی مقدس گائے نہیں ہے،  پیپلزپارٹی نےکوئی شق چھپ کر تسلیم نہیں کی۔ 

میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا، نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی
  • ایم کیو ایم الزام تراشی اور نفرت کی سیاست بند کرے: شرجیل میمن
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو  بانٹ  دیا  جائے، شرجیل میمن
  • بھارتی فلم شعلے کو 50 برس بعد اصل اختتام کے ساتھ سامنے لانے کی تیاری، کب ریلیز ہورہی ہے؟
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • جنات، سیاست اور ریاست
  • دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز
  • ترمیمی سیاست کے ماہر؛ ایم کیو ایم اور کراچی کا دائمی المیہ