معروف بھارتی کرکٹر کو خطرہ، گینگ نے کروڑوں روپے نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر رِنکو سنگھ کو گینگ کی جانب سے بھتہ اور قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد ممبئی کرائم برانچ نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے رِنکو سنگھ سے پانچ کروڑ بھارتی روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ رواں سال فروری سے اپریل کے دوران رِنکو کی پروموشنل ٹیم کو تین مرتبہ تاوان کی دھمکیاں دی گئیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایک ملزم نے خود کو ڈی کمپنی کا رکن ظاہر کرتے ہوئے رِنکو سنگھ کے ایونٹ منیجر کو ای میل کے ذریعے تاوان نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی۔ حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے گرفتار کر کے بھارت منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ رِنکو سنگھ نے بھارت کی جانب سے اپنا ڈیبیو 18 اگست 2023 کو آئرلینڈ کے خلاف کیا تھا، اور اب تک وہ 2 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ر نکو سنگھ
پڑھیں:
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کے ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طویل ڈانس سیکوینس ریکارڈ کرتے ہوئے شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی فریکچر ہوگئی۔
شردھا کپور نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھیں جب ڈانس کے دوران انہوں نے غلطی سے پورا وزن ایک ہی پاؤں پر ڈال دیا جس کے باعث انکا توازن بگڑ گیا اور چوٹ لگ گئی۔
حادثے کے بعد ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی لیکن شردھا نے اصرار کیا کہ کام جاری رکھا جائے۔ ممبئی واپسی پر انہوں نے مدھ آئی لینڈ میں کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی مکمل کیے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں بعد درد بڑھ گیا اور آخرکار یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنی پڑی۔