تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی 10 نومبر کو دی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب 10 نومبر کو رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی بورڈ عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ آکر تقریب میں ٹرافی وصول کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے فائنل میچ جیتنے کے بعد ٹرافی وصول نہیں کی تھی جس پر محسن نقوی نے ٹرافی واپس اے سی سی کے دفتر بھجوا دی تھی۔بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آکر لے جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ محسن نقوی ایشیا کپ
پڑھیں:
مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا۔