افغانستان بھی بھارتی تقش قدم پر ‘ پاکستان کیساتھ کرکٹ سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاکستان‘افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان نے پاکستان کیساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کیخلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔ افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ تنازعات کے باعث پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنا ممکن نہیں رہا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔ تین ملکی سیریز کیلئے تیسری ٹیم کا فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔ باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل 29 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریزکیلئے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ اب ٹرائی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ٹرائی سیریز نومبر 2025ء میں پاکستان میں شیڈول ہے، نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کیساتھ سہ ملکی سیریز کے درمیان کرکٹ بورڈ میں شیڈول سے انکار
پڑھیں:
بھارتی بلے باز روہت شرمانے شاہدآفریدی کاعالمی ریکارڈ توڑدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رانچی : بھارتی بلے باز روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پراناعالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ352 چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔
جنوبی افریقا کیخلاف رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈےمیں روہت شرما نے 57 رنز بنائے۔ جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق آل ٹائم لسٹ میں روہت شرما کا پہلا، شاہد آفریدی کا دوسرا، کرس گیل کا تیسرا، جے سوریا کا چوتھا اور ایم ایس دھونی کا پانچواں نمبر ہے۔
دوسری جانب بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو17رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 350 رنزکے تعاقب میں 332 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔