افغان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، گل بہادر گروپ کے سرغنہ سمیت 70 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔
پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور.
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے، یہ خارجی گروپ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کو خادی، شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، حملے ميں 3 خواتين، 2 بچے اور 1 جوان شہيد ہوئے۔
17 اکتوبر کی رات ٹارگٹڈ اسٹرائیکس میں خارجی فرمان عرف الکرامہ بھی ہلاک ہوا، خارجی صدیق اللّٰہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب اور قسمت اللّٰہ بھی مارے گئے، خوارج سرغنہ گلاب عرف دیوانہ، عادل اور فضل الرحمٰن بھی ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد فضل الرحمٰن، گل بہادر کا قریبی رشتے دار ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوارج عاشق اللّٰہ عرف کوثر اور یونس بھی حملے میں مارے گئے، ان خوارج کا مارا جانا ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گل بہادر گروپ کے سیکیورٹی حکام
پڑھیں:
فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے گروپ سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے گروپ سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، طارق کچھی کی تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا۔